لوگو
مسائل ورلڈ دار الافتاء اہلسنت
اہم مینو و صفحات
دار الافتاء اہلسنت (مرکز، بھارت)
جامعہ قادریہ علیمیہ، تلوجہ فیز 1، نوی ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
بین الاقوامی آن لائن شرعی خدمات
azharalimi95@gmail.com
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
استفتاء / سائل کا سوال
فتویٰ مصدقہ دار الافتاء 18 ستمبر 2025

فرض کی تعریف کیا ہے اور فرض کی کتنی قسمیں ہیں؟

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شرعی رہنمائی فرمائیں۔

الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

فرض کی تعریف کیا ہے اور فرض کی کتنی قسمیں ہیں ؟

السلام عليكم ورحمة الله تعالى وبركاتہ ۔ فرض کی تعریف کیا ہے اور فرض کی کتنی قسمیں ہیں ؟ سائلہ : اقرا فاطمہ ، کریلی ، الہ آباد ، پوپی انڈیا. وعليكم السلام ورحمة الله تعالى وبركاتہ الجوابـــــــــــــــــــــــــــــ فرض : جو دلیل قطعی سے ثابت ہو یعنی ایسی دلیل جس میں کوئی شبہ نہ ہو (بہارشریعت ج:1ص:47 مکتبۃ المدینہ بحولہ فتاوی فقیہ ملت ج1ص 203)

فرض کی باعتبار ادا دو قسمیں ہیں

(1)فرض مطلق (2)فرض کفایہ (1)فرض عین : وہ ہے جس کا ادا کرنا تمام مکلفین پر فرض ہو یعنی صرف کچھ لوگوں کے ادا کرنے سے سب کی جانب سے ادانہ ہو جیسے نماز روزہ حج وغیرہ. (2)فرض کفایہ : وہ ہوتا ہے جو کچھ لوگوں کے ادا کرنے سے سب کی جانب سےادا ہوجاتا ہے اور کوئی بھی ادا نہ کرے تو سب گناہ گار ہوتے ہیں جیسے نماز جنازہ . (بہار شریعت ج:1ص:47 مکتبۃ المدینہ. بحوالہ وقار الفتاوی ج:2ص: 57) کتبہ : گدائے حضور رئیس ملت محمد عرف صدام حسين احمد قادري ميراني فيضي

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ تصدیق شدہ
ٹیگز:

متعلقہ شرعی فتاویٰ و سوالات