لوگو
مسائل ورلڈ دار الافتاء اہلسنت
اہم مینو و صفحات
دار الافتاء اہلسنت (مرکز، بھارت)
جامعہ قادریہ علیمیہ، تلوجہ فیز 1، نوی ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
بین الاقوامی آن لائن شرعی خدمات
azharalimi95@gmail.com
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
استفتاء / سائل کا سوال
فتویٰ مصدقہ دار الافتاء 18 ستمبر 2025

فاسق کسے کہتے ہیں اور فاسق کے بارے میں کیا حکم ہے؟

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شرعی رہنمائی فرمائیں۔

الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ

فاسق کسے کہتے ہیں اور فاسق کے بارے میں کیا حکم ہے؟

بسم اللہ الرحمن الرحیم ا الجواب بعون الملک الوہاب فاسق اس شخص کو کہا جائے گا جو گناہ کبیرہ کے سبب اللہ تعالی کا نا فرمان ہو ۔ چنانچہ فقہ حنفی کی مشہور و معتبر کتاب الطحطاوی علی مراقی الفلاح میں ہے ۔ خروج عن طاعۃ اللہ تعالی بارتکاب کبیرۃ یعنی اصطلاح شرع میں فاسق وہ شخص ہے جو گناہ کبیرہ کے سبب اللہ تعالی کی اطاعت سے باہر ہو ۔ اسی طرح جو گناہ صغیرہ پر مصر ہو وہ بھی فاسق ہے کیونکہ بار بار صغیرہ کا ارتکاب اسے کبیرہ بنا دیتا ہے ۔ چنانچہ مراقی الفلاح کے اندر امام قھستانی سے منقول ہے ای او اصرار علی صغیرۃ یعنی گناہ صغیرہ پر مصر ہونا بھی فسق ہے۔ ایسا شخص گنہ گار ہے مستحق نار ہے۔ واللہ تعالی اعلم وعلمہ اتم واحکم

کتبہ :محمد محفوظ عالم رضوی علیمی (کولکاتا)

مزارات پر حاضری دینا کیسا ہے از محمد محفوظ عالم رضوی

 

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ تصدیق شدہ
ٹیگز:

متعلقہ شرعی فتاویٰ و سوالات