بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
دار الافتاء اہلسنت - مسائل ورلڈ
مستند فقہی فتاویٰ و شرعی تحقیقات | مصدقہ فتویٰ نمبر: MW-2511 | تاریخ: 18 ستمبر 2025
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
غروب آفتاب کے قریب جہاز نے اڑان بھری دیر تک سورج نظر آتا رہا تو افطار کب کریں؟
سوال : رمضان شریف میں عمرے کے لیے غروب آفتاب کے قریب جہاز نے اڑان بھری اگر ائیرپورٹ پر رہتے تو دو تین منٹ میں روزہ افطار کر لیتے مگر پرواز کی صورت میں دیر تک سورج نظر آتا رہا تو افطار کب کریں؟ الجوابــــــــــــــــــــــــــــــــــــ جب یقین ہو جائے کہ سورج غروب ہوگیا اور اندھیرا چھا جائے تب افطار کرے. زمین پر ہو تو جس جگہ رہتا ہے وہاں کے غروب کا لحاظ کر کے روزہ افطار کرتا ہے مثلا یوپی کا رہنے والا ممبئی چلا جائے تو اپنے یہاں کی بنسبت بہت دیر سے روزہ افطار کرے گا، یونہی زمین کا رہنے والا اگر فضاؤں میں چلا جائے تو وہاں کے اعتبار سے جب غروب ہوگا تب افطار کرے. قرآن حکیم میں مطلقا یہ حکم دیا گیا ۔ ” ثم اتموا الصیام الی اللیل ” روزے رات پورے کرو اس اطلاق کا تقاضا یہی ہے کہ جس کے حق میں جہاں رات آئے وہ وہاں پر روزہ افطار کرے ۔ واللہ تعالی اعلم کتبہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارکپور
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ
تصدیق شدہ