بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
دار الافتاء اہلسنت - مسائل ورلڈ
مستند فقہی فتاویٰ و شرعی تحقیقات | مصدقہ فتویٰ نمبر: MW-1987 | تاریخ: 18 ستمبر 2025
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
عورت نوکری کرسکتی ہے یا نہیں؟
السلام علیکم ورحمۃ اللہ حضرت مفتی محمد عرف صدام حسين احمد صاحب قبلہ درج ذیل سوال کا جواب عنایت فرمادیں زید نہایت ہی غریب ونادار آدمی ہے اس کی تنخواہ گھر کے خرچ کے لئے کافی نہیں تو کیا اس کی بیوی مکمل پردےکے ساتھ کو ئی کام کرسکتی ہے؟ سائل : محمد اویس جگدیش پور ضلع امیٹھی یوپی انڈیا ۔ وعليكم السلام ورحمة الله تعالى وبركاته الجواب بعون الملک الوھاب ايسے ہی ایک سوال کے جواب میں اعلی حضرت رضي الله تعالي عنه نے تحریر فرمایا ہے : "یہاں پانچ شرطیں ہیں:(۱) کپڑے باریک نہ ہوں جن سے سر کے بال یا کلائی وغیرہ ستر کا کوئی حصہ چمکے۔(۲)کپڑے تنگ وچست نہ ہو جو بدن کی ہیأت ظاہر کریں۔(۳) بالوں یا گلے یا پیٹ یاکلائی یا پنڈلی کا کوئی حصہ ظاہرنہ ہو۔(۴) کبھی نامحرم کے ساتھ کسی خفیف دیر کے لئے بھی تنہائی نہ ہوتی ہو۔(۵) اس کے وہاں رہنے یا باہر آنے جانے میں کوئی مظنہ فتنہ نہ ہو۔یہ پانچ شرطیں اگر جمع ہیں تو حرج نہیں اور ان میں ایک بھی کم ہے توحرام” . (فتاوی رضویہ ج : 22 ص : 248 ناشر : رضا فاونڈیشن جامعہ نظامیہ رضویہ لاہور) کتبہ : گدائے حضور رئیس ملت محمد عرف صدام حسين احمد قادري ميراني فيضي
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ
تصدیق شدہ