صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمْ

Masail World Portal

Masail World Darul Ifta
Home Fatawa Archive Fatawa Categories Topic Directory Research Articles Islamic Books About Us
Ask Question Online

Darul Ifta Ahl-e-Sunnat Portal

دارالافتاء
اہل سنت

MASAIL WORLD

Darul Ifta Ahl-e-Sunnat

www.masailworld.com

مسائل ورلڈ

دارالافتاء اہل سنت

Fatwa #1481 تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)

عقیقہ کے گوشت سے شادی کا ولیمہ کرنا کیسا ہے ؟

سائل (Questioner): دارالافتاء / مفتی: Darul Ifta Ahl-e-Sunnat تاریخ: September 18, 2025
0 12,078

سوال (Question):

عقیقہ کے گوشت سے شادی کا ولیمہ کرنا کیسا ہے ؟

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ

الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):

عقیقہ کے گوشت سے شادی کا ولیمہ کرنا کیسا ہے ؟

سوال:کیا عقیقہ کے گوشت سے شادی کا ولیمہ کیا جاسکتا ہے؟ اس بارے میں وضاحت فرمائیں۔ سائل : محمد اقبال نوری کمال پورہ مالیگاؤں الجواب اللھم ھدایۃ الحق والصواب عوام میں کچھ بتائیں اتنی مشہور ہو چکی ہیں کہ سب اسی کو صحیح و درست مناتے ہیں علماء سے پوچھنا شرم محسوس کرتے ہیں.. انھیں میں سے عقیقہ کے گوشت سے شادی کا ولیمہ کرنے والا معاملہ بھی ہے. عقیقے کا گوشت دعوتِ ولیمہ میں شریک ہونے والوں کو کھلانا شرعاً درست ہے ۔ لہٰذا اگر کسی نے ایسا کیا ہے تو اس نے کچھ برا نہیں کیا۔ قربانی ہو یا عقیقہ دونوں کے گوشت کے لیے جذبہ تو یہ ہونا چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ غریبوں میں تقسیم کرے۔ لیکن اگر شادی بیاہ کے لیے ضرورت ہو تو سارے کا سارا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے۔ وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالی علیہ وسلم کتبــــــــۃ : مفتی محمدرضا مرکزی خادم التدریس والافتا الجامعۃ القادریہ نجم العلوم مالیگاؤں

دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ) تصدیق و تدوین: Darul Ifta Ahl-e-Sunnat