بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
دار الافتاء اہلسنت - مسائل ورلڈ
مستند فقہی فتاویٰ و شرعی تحقیقات | مصدقہ فتویٰ نمبر: MW-1831 | تاریخ: 18 ستمبر 2025
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
عقیدہ کسے کہتے ہیں اور اسکی کتنی قسمیں ہیں؟
سوال:- کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں کہ عقیدہ کسے کہتے ہیں اور اسکی کتنی قسمیں ہیں؟ باسمه تعالى وتقدس الجواب بعون الملك الوهاب: عقیدہ وہ حکم ہے جس کی تصدیق کی جائے،کبھی نفس تصدیق کو بھی عقیدہ کہا جاتا ہے اور عقیدہ کی دو قسمیں ہیں: (۱)جس کو ثابت کرنے میں عقل مستقل نہ ہو جیسے عذاب قبر،حوض کوثر،پل صراط،شفاعت وغیرہ ۔ (۲)جس کو ثابت کرنے میں عقل مستقل ہو جیسے واجب الوجود،وحدت الوجود،اللہ رب العزت کا علم وقدرت اور حدوث عالم، جیسا کہ النبراس میں ہے : "والعقائدجمع عقيدة وهى القضية التى يصدق بها وقد تطلق على نفس التصديق فلان العقائدقسمان قسم لا يستقل العقل باثباته كعذاب القبر والحوض والصراط والشفاعة وتوقفه على النصوص ظاهر وقسم يستقل باثباته كوجودالواجب ووحدته وقدرته وحدوث العالم،ملتقطا”(النبراس ص۱۰) واللہ تعالی اعلم بالصواب کتبہ: محمد ارشاد رضا علیمی غفرلہ المتخصص فی الفقہ الاسلامى بدارالعلوم العلیمیہ الجواب صحیح محمد اختر حسین قادری خادم افتاودرس دارالعلوم علیمیہ جمداشاہی بستی یوپی
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ
تصدیق شدہ