بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
دار الافتاء اہلسنت - مسائل ورلڈ
مستند فقہی فتاویٰ و شرعی تحقیقات | مصدقہ فتویٰ نمبر: MW-2477 | تاریخ: 18 ستمبر 2025
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
شرابی کا ذبح کیا ہوا گوشت کھانا کیسا ہے؟
سوال : شرابی کا ذبیحہ کیسا ہے؟ جبکہ اکثر قصاب شرابی ہوتے ہیں. جائز ہے یا نہیں؟ الجوابــــــــــــــــــــــــــــــــــ شراب پینا سخت حرام و گناہ ہے ۔ لیکن جو مسلمان ہوتا ہے وہ بہرحال ” بسم اللہ اللہ اکبر ” پڑھ کر جانور ذبح کرتا ہے، تو ذبیحہ کے حلال ہونے کے لیے ضروری ہے کہ وہ مسلمان ہو اور بسم اللہ شریف پڑھ کر ذبح کرے ، مگر یہ ضروری نہیں کہ وہ بہت نیک اور پابند شریعت ہو، لہذا اس کا ذبیحہ درست اور کھانا حلال ہے ۔ یہاں یہ خیال رہے کہ اکثر قصاب شرابی نہیں ہوتے ، اس لیے بلا تحقیق ایسے گناہ کبیرہ کی نسبت کسی برادری کی طرف درست نہیں ۔ واللہ تعالی اعلم ۔ کتبــــــــہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارکپور
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ
تصدیق شدہ