دارالافتاء
اہل سنت
اہل سنت
MASAIL WORLD
Darul Ifta Ahl-e-Sunnat
www.masailworld.com
مسائل ورلڈ
دارالافتاء اہل سنت
Fatwa #1840
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
سکہ کا تبادلہ نوٹ سے کمی بیشی کے ساتھ کیسا ہے؟
سائل (Questioner): Questioner
دارالافتاء / مفتی: Darul Ifta Ahl-e-Sunnat
تاریخ: September 18, 2025
0
10,314
سوال (Question):
سکہ کا تبادلہ نوٹ سے کمی بیشی کے ساتھ کیسا ہے؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
سکہ کا تبادلہ نوٹ سے کمی بیشی کے ساتھ کیسا ہے؟
سوال :کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں کہ آج کل بازاروں میں یہ طریقہ رائج ہے کہ مثلا سو روپے کا چلر یعنی سکہ دے کر ایک سو دس یا پانچ روپے کا نوٹ لیتے ہیں تو سکہ کا تبادلہ نوٹ سے زیادتی کے ساتھ ہوتا ہے اس کی شرعی حیثیت کیا ہے بہرحال یہ جائز ہے یا نہیں؟ بینوا و توجروا ۔ الجوابــــــــــــــــــــــــ آج کل بازاروں میں جو طریقہ رائج ہے کہ سکہ کا تبادلہ نوٹ سے کمی زیادتی کے ساتھ کرتے ہیں یہ جائز ہے بلکہ ادھار بھی جائز ہے کہ سود نہیں. یہ دونوں دو جنس سے ہیں اور جب جنس مختلف ہوں تو کمی بیشی کے ساتھ نقد ادھار دونوں طرح فروخت کرنا جائز ہے. درِ مختار میں ہے : وان عدماحل كهرووی بمرویین لعدم العله فبقى على اصل الاباحۃ(ص ١٧٢ جلد ٥ باب الربوا) فتاویٰ رضویہ میں ہے “نص علماءنا قاطبۃ ان حرمۃ القدر علۃ الربوا القدر المعهود بکیل او وزن مع الجنس فان وجد احرم الفضل والنساء وان عدم حل وان وجد احدهما حل الفضل وحرم النساء. والله تعالى اعلم الجواب صحیح :مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارکپور کتبہ :مفتی محمد احمد قادری مصباحی
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Darul Ifta Ahl-e-Sunnat