لوگو
مسائل ورلڈ دار الافتاء اہلسنت
اہم مینو و صفحات
دار الافتاء اہلسنت (مرکز، بھارت)
جامعہ قادریہ علیمیہ، تلوجہ فیز 1، نوی ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
بین الاقوامی آن لائن شرعی خدمات
azharalimi95@gmail.com
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
استفتاء / سائل کا سوال
فتویٰ مصدقہ دار الافتاء 18 ستمبر 2025

سورہ یٰسین اور سورہ ملک وغیرہ تلاوت کرکے ایصال ثواب کرنا کیسا ہے ؟

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شرعی رہنمائی فرمائیں۔

الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

سورہ یٰسین اور سورہ ملک وغیرہ تلاوت کرکے ایصال ثواب کرنا کیسا ہے ؟

سوال : اگر کوئی بنیت ثواب سورہ یاسین اور سورہ ملک کی تلاوت کر کے صبح اور شام ایصال ثواب کرے تو کیسا ہے اور سورہ یاسین اور سورہ ملک کے فضائل و برکات کیا ہیں؟ الجوابــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ سورہ یاسین اور سورہ ملک وغیرہ کسی بھی سورت کو تلاوت کر کے ایصال ثواب کرنا جائز و مستحسن ہے . اور سورہ یاسین کی حدیث شریف میں بہت فضیلت آئی ہے ۔ ترمذی اور دارمی کی حدیث ہے کہ جو شخص سورہ یاسین پڑھے اس کے لئے دس قرآن پڑھنے کا ثواب لکھا جاتا ہے . اور بیہقی شریف کی حدیث ہے کہ جو شخص محض خدائے تعالی کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے سورہ یاسین پڑھے تو اسکے اگلے گناہ معاف کئے جاتے ہیں. اور سورہ ملک کی بھی بہت فضیلت آئی ہے شامی جلد اول صفحہ 572 میں ہے کہ جو شخص ہر رات سورہ ملک پڑھے گا وہ قبر میں منکر نکیر کے سوال سے محفوظ رہے گا. واللہ تعالی اعلم . کتبـــــــہ :مفتی جلال الدین احمد الامجـــــــدی ماخوذ از فتاویٰ فیض الرسول جلد 1 صفحہ 250

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ تصدیق شدہ
ٹیگز:

متعلقہ شرعی فتاویٰ و سوالات