بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
دار الافتاء اہلسنت - مسائل ورلڈ
مستند فقہی فتاویٰ و شرعی تحقیقات | مصدقہ فتویٰ نمبر: MW-1941 | تاریخ: 18 ستمبر 2025
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
سجدہ سہو واجب تھا لیکن بھول کر چھوٹ گیا تو کیا حکم ہے
السلامُ علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کیافرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیانِ عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ امام سے نماز میں بھول سے واجبات چھوٹ گئے اب امام نے بھول سے سجدۂ سہو بھی کرنا بھول گیا اور سلام پھیر دیا تو اب کیا کرے نماز پھر سے دہرائے یا کیا کرے تسلی بخش جواب دیکر شکریہ کا موقع دیں ۔ سائل : ابوالکلام قادری جھارکھنڈ کوڈرما ۔ وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ الجواب بعون الملک الوھاب اگر بھول کر سلام پھیر دیا اور حرمت نماز میں ہے یعنی کوئی ایسی چیز نہیں کی ہے جس سے نماز ٹوٹ جاتی ہے۔اور سلام پھیرتے ہی فورا اسے یاد آ گیا کہ سجدہ سہو نہیں کیا ہے تو سجدہ سہو کرے پھر تحیات وغیرہ پڑھ کر سلام پھیر دے۔ اور اگر حرمت نماز میں نہیں ہے یعنی کوئی ایسا کام کر لیا ہے جس سے نماز ٹوٹ جاتی ہے تو اب نماز واجب الاعادہ ہوگی۔ درمختار میں ہے : ” ويسجد للسهو ولو مع سلامه ناويا للقطع لان نية تغيير المشروع لغو مالم يتحول عن القبلة او يتكلم لبطلان التحريمة ولو نسى السهو أوسجدة اصلبية اوتلاوية يلزمه ذلك مادام في المسجد۔ ( باب سجود السهو ج ۲ ص۹۱) واللہ تعالیٰ اعلم باالصواب کتبــــہ :محمد اشفاق عطاری صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی نیپال ۵ جمادی الآخر ۱۴۴۳ھ بروز اتوار
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ
تصدیق شدہ