بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
دار الافتاء اہلسنت - مسائل ورلڈ
مستند فقہی فتاویٰ و شرعی تحقیقات | مصدقہ فتویٰ نمبر: MW-667 | تاریخ: 18 ستمبر 2025
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
ذہنی سکون حاصل کرنے کا وظیفہ
حضور کوئی ایسا وظیفہ ہے جس سے ذہنی سکون ملے ؟الجواب
جی بالکل ہے ! ایسا وظیفہ بالکل ہے جس سے آپ کو نہ صرف ذہنی بلکہ روحانی و جسمانی سکون بھی ملے گا وہ ہے خود کو گناھوں سے بچانا چاہے گناہ صغیرہ ہو یا کبیرہ ہو، کیوںکہ جو بندہ گناہ کرتا ہے بھلے وہ ظاہری طور پہ آپ کو جتنا مرضی سکون میں نظر آئے لیکن اندرونِ خانہ وہ سر سے پاؤں تک بے سکونی و بے چینی سے بھرا ہوتا ہے، دوسرا: اطاعتِ الہی میں خود کو مصروف رکھنا، یہ ایک ایسا عمل ہے جس سے انسان کو راحت نصیب ہوتی ہے، نمازوں کی پابندی کرنا،دیگر شریعت کی طرف سے عائد فرائض کی پابندی کرنا۔ تیسرا: اپنی موت کو یاد رکھنا۔ چوتھا: قرآنِ پاک کی تلاوت کثرت سے کرنا۔ پانچھواں: درودِ پاک کی کثرت کرنا۔ چھٹا: سکونِ قلبی کے لیے دعائیں کرنا، اور اپنے اوپر وہ تمام دروازے بند کرنا جو بے سکونی کا باعث ہوں۔ واللہ اعلم بالصواب از : مفتی محمد کامران عطاری مدنی
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ
تصدیق شدہ