لوگو
مسائل ورلڈ دار الافتاء اہلسنت
اہم مینو و صفحات
دار الافتاء اہلسنت (مرکز، بھارت)
جامعہ قادریہ علیمیہ، تلوجہ فیز 1، نوی ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
بین الاقوامی آن لائن شرعی خدمات
azharalimi95@gmail.com
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
استفتاء / سائل کا سوال
فتویٰ مصدقہ دار الافتاء 18 ستمبر 2025

داڑھی کو مہندی سے لال کر سکتے ہیں یا نہیں؟

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شرعی رہنمائی فرمائیں۔

الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

داڑھی کو مہندی سے لال کر سکتے ہیں یا نہیں؟

سوال : کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل میں کہ داڑھی کو مہندی لگا کر لال کر سکتے ہیں یا نہیں؟ وہ مہندی جو ہاتھوں پر لگائی جاتی ہے؟ قرآن و حدیث کی روشنی میں مدلل جواب سے نوازیں. عنایت ہوگی. الجوابـــــــــــــــــــــــــ منہدی سے داڑھی سرخ کرنا جائز ہی نہیں بلکہ مستحسن ہے. حدیث شریف میں ہے ” غيروا هذا بشيء واجتنبوا السواد ١ھ. اسی کے تحت نووی میں ہے ” ومذهبنا استحباب خضاب الشيب للرجل والمراۃ بسفرۃ او حمرۃ ويحرم خضابہ بالسواد على الاصح ١ھ.(مسلم جلد دوم صفحہ ١٩٩) وعن الامام ان الخضاب حسن لكن بالحناء والكتم والوسمۃ واراد به اللحيۃ وشعر الراس ١ھ. (کتاب الکراھیۃ الباب العشرون فی الزینۃ واتخاذ الخادم للخدمۃ جلد 5 صفحہ ٣٩٥) ایسا ہی فتاوی رضویہ جلد 9 صفحہ ١٦٦ نصف اول میں بھی ہے. واللہ تعالی اعلم ۔ کتبہ : مفتی محمد ابو بکر مصباحی الجواب صحیح : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارکپور

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ تصدیق شدہ
ٹیگز:

متعلقہ شرعی فتاویٰ و سوالات