لوگو
مسائل ورلڈ دار الافتاء اہلسنت
اہم مینو و صفحات
دار الافتاء اہلسنت (مرکز، بھارت)
جامعہ قادریہ علیمیہ، تلوجہ فیز 1، نوی ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
بین الاقوامی آن لائن شرعی خدمات
azharalimi95@gmail.com
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
استفتاء / سائل کا سوال
فتویٰ مصدقہ دار الافتاء 18 ستمبر 2025

داڑھی زیادہ سے زیادہ کتنی لمبی رکھ سکتے ہیں؟

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شرعی رہنمائی فرمائیں۔

الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

داڑھی زیادہ سے زیادہ کتنی لمبی رکھ سکتے ہیں؟

سوال : داڑھی کی حد کم سے کم ایک مشت ہے لیکن زیادہ سے زیادہ کی کیا حد ہے ? جواب عنایت فرمائیں؟ المستفتی : مولانا حسرت گورڈیہہ سدھارتھ نگر یوپی انڈیا۔ الجواب بعون الملک الوھاب داڑھی زیادہ سے زیادہ ایک مشت رکھنی چاہئے کہ یہی سنت ہے اس سے کچھ زیادہ ہو کہ سینہ تک پہنچ جائے تو حرج نہیں ہاں طول فاحش مکروہ تحریمی ہے۔ ردالمحتار علی الدر المختار :” والسنۃ فیہا القبضۃ وھو ان یقبض الرجل لحیتہ فمازاد منھا علی قبضۃ قطعہ ۔ روی الطبرانی عن ابن عباس رفعہ من سعادۃ المرأ خفۃ لحیتہ واشتھر ان طول اللحیۃ دلیل علی خفۃ العقل "اھ ملخصا (ج٩ ص٥٨٣ کتاب الحظر والاباحۃ، باب الاستبراء وغیرہ، دارعالم الکتب) حضور صدرالشریعہ علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں:” داڑھی ایک مشت رکھنا ضروری ہے ایک مشت سے کم کرنا درست نہیں اور ایک مشت سے اگر کچھ زیادہ ہو کہ سینہ تک پہنچ جائے جب بھی حرج نہیں مگر اس کا طوال فاحش مکروہ ہے "اھ ( فتاوی امجدیہ ج٤ ص١٩٤ کتاب الحظر والاباحۃ) واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔ کتبہ : گدائے حضور رئیس ملت محمد صدام حسین برکاتی فیضی میرانی۔ خادم میرانی دار الافتاء

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ تصدیق شدہ
ٹیگز:

متعلقہ شرعی فتاویٰ و سوالات