لوگو
مسائل ورلڈ دار الافتاء اہلسنت
اہم مینو و صفحات
دار الافتاء اہلسنت (مرکز، بھارت)
جامعہ قادریہ علیمیہ، تلوجہ فیز 1، نوی ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
بین الاقوامی آن لائن شرعی خدمات
azharalimi95@gmail.com
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
استفتاء / سائل کا سوال
فتویٰ مصدقہ دار الافتاء 18 ستمبر 2025

حلال جانور کے گوشت کے کونسے اجزاء کھانا منع ہیں ؟

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شرعی رہنمائی فرمائیں۔

الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

حلال جانور کے گوشت کے کونسے اجزاء کھانا منع ہیں ؟

الجوابــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ سیدی اعلیٰ حضرت امام اہلسنت امام احمدرضاخان علیہ الرحمہ "فتاویٰ رضویہ” میں ارشادفرماتےہیں ؛ "حلال جانورکےسب اجزاء حلال ہیں مگر بعض کہ حرام یا ممنوع یا مکروہ ہیں ( اور وہ 22 اجزاء ہیں جو کہ درج ذیل ہیں ۔ 1:رگوں کا خون 2:پِتَّا 3:پُھکنا(مثانہ ) 5,4:علامات نر و مادہ 6:بیضے(کپورے’فوطے) 7:غدود ( گردن پر ,حلق میں اوربعض جگہ چربی وغیرہ میں چھوٹی بڑی ,کہیں سرخ کہیں مٹیالےرنگ کی گول گول گانٹھیں ہوتی ہیں) 8:حرام مغز(یہ سفیدڈورےکی طرح ہوتاہےجوکہ بھیجےسےشروع ہوکرگردن کےاندرسےگزرتاہواپوری ریڑھ کی ہڈی میں آخرتک جاتاہے ) 9:گردن کے دو پٹّھے(جو گردن کی مضبوطی کیلیے گردن کی دونوں طرف پیلےکلرکےلمبےلمبےدوپٹھے)کہ شانوں (کندھوں)تک کھنچےہوتےہیں 10:جگرکاخون 11:تِلی کا خون 12:گوشت کاخون کہ بعدِذَبْحْ گوشت میں سےنکلتاہے 13:دل کا خون 14:پت یعنی وہ زرد(پیلا)پانی کہ پتےمیں ہوتاہے 15:ناک کی رطوبت کہ بھیڑ میں اکثرہوتی ہے 16:پاخانہ کا مقام 17:اوجھڑی 18:آنتیں 19:نطفہ (وہ پانی جس سے بچہ بنتا ھے) 20:وہ نطفہ کہ خون ہوگیا 21:وہ (نطفہ)کہ گوشت کا لوتھڑا ہوگیا 22:وہ(نطفہ)کہ پوراجانوربن گیااور مردہ نکلایا بےذبح مرگیا”. (فتوی رضویہ جلد 20 صفحہ 241,240) نوٹ: مذکورہ 22اجزاءکےعلاوہ باقی تمام اجزاء کاکھاناحلال ہے شرعاً انکےکھانےمیں نہ کوئی حرج ہےاورنہ کوئی کراہت ہے ۔ واللہ اعلم ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبـــــــــــہ : مفتی ابو اسید عبیدرضامدنی

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ تصدیق شدہ
ٹیگز:

متعلقہ شرعی فتاویٰ و سوالات