لوگو
مسائل ورلڈ دار الافتاء اہلسنت
اہم مینو و صفحات
دار الافتاء اہلسنت (مرکز، بھارت)
جامعہ قادریہ علیمیہ، تلوجہ فیز 1، نوی ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
بین الاقوامی آن لائن شرعی خدمات
azharalimi95@gmail.com
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
استفتاء / سائل کا سوال
فتویٰ مصدقہ دار الافتاء 18 ستمبر 2025

حضور کو عالم الغیب کہنا کیسا ہے ؟ / مسائل ورلڈ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شرعی رہنمائی فرمائیں۔

الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

حضور کو عالم الغیب کہنا کیسا ہے ؟

سوال : زید و عمر میں اس بات پر گفتگو ہوئی کہ حضور مظہر خدا ہیں . اللہ عالم الغیب ہے حضور بھی عالم الغیب. اللہ حیی و قیوم ہے حضور بھی حیی و قیوم ہیں و بعطاے الہی. تو بکر نے کہا کہ بندے پر عالم الغیب کا یا حی و قیوم کا اطلاق جائز نہیں . حضور صلی اللہ علیہ وسلم عالم غیب یعنی غیب داں ضرور ہیں اسی طرح قیوم نہیں قیم ضرور ہیں وغیرہ وغیرہ. ان مسائل کو واضح طور پر تحریر فرمائیں. الجوابــــــــــــــــــــــــــــــــ حضور صلی اللہ علیہ وسلم عالم غیب یعنی غیب داں ضرور ہیں. لیکن عالم الغیب کا اطلاق حضور پر جائز نہیں. ھکذا قال العلماء لاھل السنۃ ولجماعۃ. اور بے شک حضور علیہ الصلاۃ والسلام حی یعنی زندہ ہیں ۔ حدیث شریف میں ہے : ان اللہ حرم علی الارض ان تاکل اجساد الانبیاء فنبی اللہ حیی یرزق (مشکوۃ) مگر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو قیوم کہنا جائز نہیں کہ یہ خدا تعالیٰ کے اسمائے خاصہ میں سے ہے جیسے رحمن. وھو تعالی اعلم ۔ کتبہ : مفتی جلال الدین احمد الامجدی ماخوذ از فتاویٰ فیض الرسول ص 24

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ تصدیق شدہ
ٹیگز:

متعلقہ شرعی فتاویٰ و سوالات