لوگو
مسائل ورلڈ دار الافتاء اہلسنت
اہم مینو و صفحات
دار الافتاء اہلسنت (مرکز، بھارت)
جامعہ قادریہ علیمیہ، تلوجہ فیز 1، نوی ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
بین الاقوامی آن لائن شرعی خدمات
azharalimi95@gmail.com
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
استفتاء / سائل کا سوال
فتویٰ مصدقہ دار الافتاء 18 ستمبر 2025

حضور نے نماز میں درود شریف پڑھا یا نہیں؟ | مسائل ورلڈ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شرعی رہنمائی فرمائیں۔

الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

حضور نے نماز میں درود شریف پڑھا یا نہیں؟

سوال : کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ نماز میں التحیات واجب ہے اور درود ابراہیم بھی نماز میں پڑھی جاتی ہے تو کیا نماز میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے درود شریف پڑھی ہے جب کہ درود و سلام نبی کریم علیہ السلام کے اوپر بھیجا جاتا ہے قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں. بینوا و توجروا الجوابـــــــــــــــــــــــــ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز میں درود شریف پڑھا یا نہیں اس کے تعلق سے کوئی صراحت میری نظر میں نہیں گزری اور نہ ہی سائل کو اس کی کوئی حاجت. ظاہر یہ ہے کہ صلوا کے خطاب میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم شامل نہیں اس لیے آپ پر درود شریف واجب نہیں جیسا کہ درمختار میں ہے ” وفی المجتبی لا یجب علی النبی صلی اللہ علیہ وسلم ان یصلی علی نفسہ” رد المحتار میں ہے ” لا یجب الخ لانہ غیر مراد بخطاب” صلوا ” ولا داخل تحت ضمیرہ” کما ھو المتبادر من ترکیب صلوا علیہ (ج ١ صفحہ 515) یہ حکم نماز کے باہر کا ہے اور نماز کے اندر درود شریف پڑھنے کا بھی یہی حکم ہونا چاہیے کہ سرکار علیہ الصلوۃ والسلام اس طرح کے خطاب میں شامل نہیں ہیں. واللہ تعالی اعلم الجواب صحیح : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارکپور کتبہ : مفتی محمد احمد قادری

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ تصدیق شدہ
ٹیگز:

متعلقہ شرعی فتاویٰ و سوالات