لوگو
مسائل ورلڈ دار الافتاء اہلسنت
اہم مینو و صفحات
دار الافتاء اہلسنت (مرکز، بھارت)
جامعہ قادریہ علیمیہ، تلوجہ فیز 1، نوی ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
بین الاقوامی آن لائن شرعی خدمات
azharalimi95@gmail.com
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
استفتاء / سائل کا سوال
فتویٰ مصدقہ دار الافتاء 18 ستمبر 2025

حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو معراج شریف کتنی بار ہوئی ؟

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شرعی رہنمائی فرمائیں۔

الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو معراج شریف کتنی بار ہوئی ؟

الجوابـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو بیداری کی حالت میں جسم اور روح کے ساتھ صرف ایک بار معراج شریف ہوئی، البتہ روحانی طور پر خواب میں کافی مرتبہ معراج شریف ہوئی. چنانچہ سیدنا علامہ شہاب الدین احمد بن محمد قسطلانی رحمۃ اللہ علیہ نقل فرماتے ہیں : "بعض عارِفین رحمھم اللہ کا بیان ہے کہ سیِّدِ عالَم صلی اللہ علیہ والہ و سلم کو چونتیس (34) مرتبہ معراج شریف ہوئی ان میں سے ایک جسم کے ساتھ اور باقی روح کے ساتھ خوابوں کی صورت میں ہوئی ۔ (مواھب اللدنیۃ، المقصد الخامس، جلد 2 صفحہ 341 دارالکتب العلمیہ بیروت) کتبہ : مفتی ابواسیدعبیدرضامدنی

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ تصدیق شدہ
ٹیگز:

متعلقہ شرعی فتاویٰ و سوالات