لوگو
مسائل ورلڈ دار الافتاء اہلسنت
اہم مینو و صفحات
دار الافتاء اہلسنت (مرکز، بھارت)
جامعہ قادریہ علیمیہ، تلوجہ فیز 1، نوی ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
بین الاقوامی آن لائن شرعی خدمات
azharalimi95@gmail.com
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
استفتاء / سائل کا سوال
فتویٰ مصدقہ دار الافتاء 18 ستمبر 2025

حضور اقدسﷺ کے ولادت کی خوشی منانے سے کیا فاٸدہ ہوتا ہے؟

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شرعی رہنمائی فرمائیں۔

الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

حضور اقدسﷺ کے ولادت کی خوشی منانے سے کیا فاٸدہ ہوتا ہے؟

الجوابــــــــــــــــــــــــــــ ابولہب ایسا بدبخت کافر کہ اس کی مذمت میں قرآن کریم کی آیتوں کا نزول ہوا، جب اس کی باندی ثویبہ نے حضور اقدسﷺ کی پیداٸش کی خبر ابولہب کو دی تو اس بدبخت نے حضور اقدسﷺ کی پیداٸش کی خوشی میں اپنی باندی ثویبہ کو انگلی کے اشارے سے آزاد کردیا، جب اس کی موت ہوگٸ تو کسی نے خواب میں اسے بری حالت میں دیکھ کر سوال کیا کہ تیرا کیا حال ہے؟ اس نے جواب دیا کہ میں آگ میں ہوں ۔ لیکن (حضور اقدس ﷺ کے ولادت کی خوشی میں) جن دو انگلیوں سے ثویبہ کو آزاد کیا تھا ان میں ہر دوشنبہ کی رات تخفیف ہوتی ہے ۔ سیدی سرکار اعلیٰ حضرت الشاہ امام احمد رضا قدس سرہ مذکورہ حدیث کے متعلق فرماتے ہیں کہ ” یہ روایت صحیح بخاری شریف میں ہے، اٸمہ نے اسے مقبول رکھا” (فتاویٰ رضویہ ج١٢ ص٢٦٢) حضور اقدسﷺ کے پیداٸش کی خوشی میں جب ابولہب جیسے بدبخت کافر کو فاٸدہ ہوسکتا ہے تو ہم عاشقان رسول ﷺ کو بھی بدرجہ اولیٰ فاٸدہ ہوسکتا ہے۔ کتبـــــــــہ : مفتی محفوظ عالم رضوی 

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ تصدیق شدہ
ٹیگز:

متعلقہ شرعی فتاویٰ و سوالات