دارالافتاء
اہل سنت
اہل سنت
MASAIL WORLD
Darul Ifta Ahl-e-Sunnat
www.masailworld.com
مسائل ورلڈ
دارالافتاء اہل سنت
Fatwa #2032
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
حضرت فاطمہ کا جہیز کیا تھا ؟
سائل (Questioner): Questioner
دارالافتاء / مفتی: Darul Ifta Ahl-e-Sunnat
تاریخ: September 18, 2025
0
8,108
سوال (Question):
حضرت فاطمہ کا جہیز کیا تھا ؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
حضرت فاطمہ کا جہیز کیا تھا ؟
حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی شادی میں سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم نے جہیز کے سامان کیا کیا دیئے تھے حوالے کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں نوازش ہوگی ۔ سا ئل :- خورشید احمد مہراجگنج۔ بسم اللہ الرحمن الرحیم الجواب بتوفیق الملک الوھاب خاتون جنت کا جہیز، آقائے نامدار مدنی تاجدار رسول ذی وقار دونوں عالم کے مالک و مختار حبیب کردگار صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے شہزادیٔ اسلام حضرت بی بی فاطمہ رضی اللہ تعالی عنہا کو جہیز میں جو سامان دیا اس کی فہرست یہ ہے۔ ایک کملی (چادر) ، بان کی ایک چارپائی ، چمڑے کا گدا جس میں روئی کی جگہ کھجور کی چھال بھری ہوئی تھی ، ایک چھاگل ، ایک مشک ، دو چکیاں ، دو مٹی کے گھڑے۔ حضرت حارثہ بن نعمان انصاری رضی اللہ عنہ نے ایک مکان حضور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کو اس لئے نذر کر دیا کہ اس میں حضرت علی اور حضرت بی بی فاطمہ رضی اللہ تعالی عنہا سکونت فرمائیں۔ (مآخوذ، مدارج النبوۃ، ج،٢،ص،١١١) (سیرت مصطفٰی،ص،١٥٨) (مناقب سیدہ فاطمہ،ص،٧٣) واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔ کتبــــــــــہ : مفتی منظور عالم قادری ۔ خادم التدریس دار العلوم معین الاسلام چھتونہ مہراجگنج۔
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Darul Ifta Ahl-e-Sunnat