بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
دار الافتاء اہلسنت - مسائل ورلڈ
مستند فقہی فتاویٰ و شرعی تحقیقات | مصدقہ فتویٰ نمبر: MW-1602 | تاریخ: 18 ستمبر 2025
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
حضرت علی رضی اللہ عنہ کے نام کےساتھ کرم اللہ وجہہ الکریم کہنے کی وجہ ؟
کیا فرماتے ہیں اس مسئلہ کے بارے میں رہنمائی عطافرمائیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے نام کےساتھ کرم اللہ وجہہ الکریم کہتےہیں اس کی کیاکوئ خاص وجہ ہے؟ سائل محمد احسن اقبال) الجـــــوابــــــــــــ بعون الملک الوھّاب جب قریش مبتلائے قحط ہوئے تھے تو حضور اقدس صلی اللہُ تعالیٰ علیہ والہ و سلم ، ابوطالب پر تخفیف عیال یعنی بال بچوں کا بوجھ ہلکا کرنے کے لئے مولا علی کرم اللہ تعالٰی وجہہ الکریم کو اپنی بارگاہِ ایمان پناہ میں لے آئےتھے ۔ حضرت مولیٰ علی کرم اللہ تعالٰی وجہہ الکریم نے حضور نبی اکرم صلی اللہُ تعالیٰ علیہ والہ و سلم کےکنارِ اقدس(یعنی آغوش مبارک)میں پرورش پائی،، حضورعلیہ الصلوۃ والسلام کی گود میں ہوش سنبھالا آنکھ کھلتے ہی نبی علیہ الصلاۃ والسلام کا جمال جہاں آرا دیکھا،، نبی علیہ الصلاۃ وسلام ہی کی باتیں سنیں عادتیں سیکھیں تو جب سے جناب عرفان مآب کوہوش آیا قطعًا یقیناً اللہ تعالی کو ایک ہی جانا ایک ہی مانا،، ہرگز ہرگز بتوں کی نجاست سے ان کا دامنِ پاک کبھی آلودہ نہ ہوا اسی لئے لقبِ کریم کرمَ اللہ تعالٰی وجہہ ملا : (فتاویٰ رضویہ جلد28 صفحہ 436) واللہ و رسولہ اعلم بالصواب
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ
تصدیق شدہ