لوگو
مسائل ورلڈ دار الافتاء اہلسنت
اہم مینو و صفحات
دار الافتاء اہلسنت (مرکز، بھارت)
جامعہ قادریہ علیمیہ، تلوجہ فیز 1، نوی ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
بین الاقوامی آن لائن شرعی خدمات
azharalimi95@gmail.com
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
استفتاء / سائل کا سوال
فتویٰ مصدقہ دار الافتاء 18 ستمبر 2025

حاجی پر بقرہ عید کی قربانی واجب ہے یا نہیں؟

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شرعی رہنمائی فرمائیں۔

الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

حاجی پر بقرہ عید کی قربانی واجب ہے یا نہیں؟

سوال:- حج کے لیے جانے والے پر بقرہ عید کی قربانی واجب ہے یا نہیں؟ باسمه تعالى وتقدس الجواب بعون الملك الوهاب حاجی اگر شرعا مسافر ہو تو اس پر قربانی واجب نہیں اور اگر مقیم ہو تو واجب ہے جیسے مکہ شریف کے رہنے والے حج کریں تو چونکہ یہ لوگ مسافر نہیں اس لیے ان پر قربانی واجب ہوگی ۔ درمختار میں ہے "فلا تجب علی حاج مسافر :فأما أهل مكة فتلزمهم وان حجوا”(ج۹ ص ۴۵۷) اور ردالمحتار میں ہے "فتلزمهم وان حجوا اقتصر عليه فى البدائع وذالك لأنهم مقيمون”(ج ۹ ص ۴۵۷) اور بدائع الصنائع میں ہے "وذكر في "الأصل” وقال: ولا تجب الأضحية على الحاج وأراد بالحاج المسافر،فأما أهل مكة فتجب عليهم الأضحية”(ج ۴ ص ۱۹۵) والله تعالی أعلم بالصواب کتبہ:- محمد ارشاد رضا علیمی غفرلہ المتخصص فی الفقہ الاسلامی بدار العلوم العلیمیہ الجواب صحيح محمد اختر حسین قادری خادم افتا ودرس دار العلوم علیمیہ جمدا شاہی

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ تصدیق شدہ
ٹیگز:

متعلقہ شرعی فتاویٰ و سوالات