لوگو
مسائل ورلڈ دار الافتاء اہلسنت
اہم مینو و صفحات
دار الافتاء اہلسنت (مرکز، بھارت)
جامعہ قادریہ علیمیہ، تلوجہ فیز 1، نوی ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
بین الاقوامی آن لائن شرعی خدمات
azharalimi95@gmail.com
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
استفتاء / سائل کا سوال
فتویٰ مصدقہ دار الافتاء 18 ستمبر 2025

جو کہے مجھے شریعت سے کوئی مطلب نہیں اس کا کیا حکم ہے ؟ از مفتی جلال الدین احمد امجدی

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شرعی رہنمائی فرمائیں۔

الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

جو کہے مجھے شریعت سے کوئی مطلب نہیں اس کا کیا حکم ہے ؟

کیا فرماتے ہیں مفتیان دین اس مسئلہ میں کہ زید کی بیٹی ہندہ کی شادی بکر کے لڑکے خالد کے ساتھ طے ہوئی،اورجب بکر بارات لے کر زید کے گھر آیا تو ساتھ میں ناچ گانا ویڈیو بھی لایا، وہابیوں کو لایا جس کو دیکھ کر مدرسے کے مدرس نے منع کیا اور نکاح پڑھنے سے انکار کیا اس پر زید نے کہا کہ میں نے وعدہ کر لیا ہے یہ تمام کام ہوگا چاہے آپ نکاح پڑھیں یا نہ پڑھیں۔اور زیدنے ایک دیوبندی سے اپنی بیٹی کا نکاح پڑھوایا تو ایسی صورت میں زید اور ہندہ کے گواہوں اور زید کے گھر کھانے پینے والوں کے بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے؟ زید نے یہ بھی کہا کہ مجھ کو شریعت سے کوئی مطلب نہیں لہذا از روئے شرع زید پر کیا حکم نافذ ہوگا ؟بینوا وتوجروا جواب: لڑکی کے باپ زید کا اپنے گھر ناچ اور گانا وغیرہ کراناسخت گناہ اور دیوبندی جو اپنے کفریات قطعیہ کے سبب حسام الحرمین کے مطابق کافر و مرتد ہیں ان سے نکاح پڑھوانا سخت حرام اور اس کا یہ کہنا کفرہے کہ مجھ کو شریعت سے کوئی مطلب نہیں۔ لہذا اسے کلمہ پڑھا کر اعلانیہ توبہ اور استغفار کرایا جائے اور بیوی والا ہو تو اس کا نکاح کرایا جائے ، اگر وہ ایسا نہ کرے تو سب مسلمان اس کا بائیکاٹ کریں ۔ اللہ تعالی کا ارشاد ہے "واما ینسینک الشیطن فلا تقعد بعد الذکری مع القوم الظالمین ۔ (پارہ ۷ رکوع ۱۴) اور جن لوگوں نے یہ ساری باتیں جانتے ہوئے اس کے یہاں کھانا کھایا وہ توبہ کریں۔ واللہ تعالی اعلم ۔ کتبہ: مفتی جلال الدین احمد امجدی

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ تصدیق شدہ
ٹیگز:

متعلقہ شرعی فتاویٰ و سوالات