صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمْ

Masail World Portal

Masail World Darul Ifta
Home Fatawa Archive Fatawa Categories Topic Directory Research Articles Islamic Books About Us
Ask Question Online

Darul Ifta Ahl-e-Sunnat Portal

دارالافتاء
اہل سنت

MASAIL WORLD

Darul Ifta Ahl-e-Sunnat

www.masailworld.com

مسائل ورلڈ

دارالافتاء اہل سنت

Fatwa #2043 تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)

جس عورت کا شوہر غائب ہو اس کے لئے کیا حکم ہے ؟

سائل (Questioner): دارالافتاء / مفتی: Darul Ifta Ahl-e-Sunnat تاریخ: September 18, 2025
0 5,510

سوال (Question):

جس عورت کا شوہر غائب ہو اس کے لئے کیا حکم ہے ؟

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ

الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):

جس عورت کا شوہر غائب ہو اس کے لئے کیا حکم ہے ؟

الجواب بتوفیق الملک الوھاب صورت مسئولہ میں جس گمشدہ مرد کی موت وحیات کا حال معلوم نہ ہو وہ مفقود الخبر ہے،اور مفقود کی بیوی کیلئے مذہب حنفی میں یہ حکم ہے کہ اپنے شوہر کی عمر نوے سال ہونے تک انتظار کرے ۔ اور امام ابن ہمام رضی اللہ تعالی عنہ کا مختا ر یہ ہے کہ اپنے شوہر کی عمرستر سال ہونے تک انتظار کرے ۔ لقوله عليه السلا اعمارامتى ما بين السنتين الي السبعين مگر وقت ضرورت ملجئہ مفقود کی مفقود کی عورت کو حضرت امام مالک رضی اللہ تعالی عنہ کے مذہب پر عمل کی رخصت ہے ان کے مذہب میں چار سال کی مدت مقرر ہے ۔ لہذا ضلع کے سب سے بڑے سنی صحیح العقیدہ عالم “قاضیٔ شرع”کے حضور فسخ نکاح کا دعوی پیش کرے وہ عالم اس کا دعوی سن کر چار سال کی مدت مقرر کرے، بغیر دعوی پیش کئے بطور خود چار سال انتظار کرتی رہی تو یہ عدت حساب میں شمار نہیں ہوگی، بلکہ دعوی کے بعد چار سال کی مدت درکار ہے، اس درمیان میں اسکے شوہر کے موت وحیات کا حال معلوم کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے جب یہ مدت گزر جائے تو وہ عورت اسی عالم کے پاس استغاثہ پیش کرے اس وقت وہ عالم اسکے شوہر کے موت کا حکم کرے گا پھر عورت عدت وفات “چار ماہ دس دن” گزار کر جس سنی صحیح العقیدہ سے چاہئے نکاح کرسکتی ہے۔ اس سے قبل ہر گز ہر گز اس کا نکاح جائز نہیں ۔ (فتاوی رضویہ شریف جلد،١٣ ص،٣٤٤,٣٤٥,٣٤٨) (فتاوی بحر العلوم ،جلد ٣،ص،٤٠٦،٤٠٩،٤١٠) (فتاوی فیض الرسول جلد دوم ص ۲٨٦) ( وقال مالک رحمہ اللہ اذامضی لہ أربع سنین یفرق القاضی بینہ وبین امرأتہ وتعقد عدۃالوفاۃ ثم تتزوج من شاء ت۔ہدایہ کتاب المفقود۔) واللہ تعالی ورسولہ اعلم بالصواب کتبـــــہ : حضرت مفتی منظور القادری خادم التدریس لدرجات العالیہ دارلعلوم معین الاسلام چھتونہ میگھولی کلاں مہراجگنج یوپی

دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ) تصدیق و تدوین: Darul Ifta Ahl-e-Sunnat