لوگو
مسائل ورلڈ دار الافتاء اہلسنت
اہم مینو و صفحات
دار الافتاء اہلسنت (مرکز، بھارت)
جامعہ قادریہ علیمیہ، تلوجہ فیز 1، نوی ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
بین الاقوامی آن لائن شرعی خدمات
azharalimi95@gmail.com
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
استفتاء / سائل کا سوال
فتویٰ مصدقہ دار الافتاء 18 ستمبر 2025

جامۂ علم و کمالات میں جشنِ دستار

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شرعی رہنمائی فرمائیں۔

الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

جامۂ علم و کمالات میں جشنِ دستار

مختلف شعبوں میں سند و دستار سے نوازے جانے والے جملہ فارغین اشرفیہ کو تہنیت و مبارکباد . مادرعلمی اور جملہ فرزندان کو اللہ تعالیٰ دائمی ترقیاں عطا فرمائے آمین ثم آمین ماہ و خورشید کی بارات میں جشنِ دستار رحمت و نور کی برسات میں جشنِ دستار جلوۂ علمِ شہِ دیں سے چمکتی ہستی رب کی بے پایاں عنایات میں جشن دستار خاک کےذرے ہیں سیّارۂ چرخِ حکمت جگمگاتی ہوئ اِس رات میں جشنِ دستار سر پہ نبیوں کی وراثت کی کلاہِ زرّیں تمغۂ رفعتِ درجات میں جشنِ دستار گوہرِفیضِ ابوالفیض سے بھرتے دامن فن کی بٹتی ہوئ خیرات میں جشنِ دستار طلعتِ فکرِ "رضا” ، نورِ علومِ "امجد” ظلِّ مارہرہ کی”برکات”میں جشنِ دستار غوثِ جیلاں کا کرم، خواجہ و اشرف کی عطا لطف و انعام کی ساعات میں جشنِ دستار ماں کی مقبول دعاؤں کی مجسَّم تعبیر باپ کے پیار کی سوغات میں جشنِ دستار تہنیت اور تشکُّر کے ترانوں کا ملاپ قربِ احباب کی لذّات میں جشنِ دستار آنکھ سے اشکِ مسرت کے چمکتے موتی گوہر افشانیِ جذبات میں جشنِ دستار عزت افزائ کےگل،داد و دَہش کی خوشبو حوصلہ بخش پیامات میں جشنِ دستار رقص کرتی ہوئ ہرسانس پہ دل کی دھڑکن ایسےخوشیوں بھرےلمحات میں جشنِ دستار سایۂ دستِ اکابر میں نکھرتی خوشیاں اور اصاغر کی مواسات میں جشنِ دستار گلشنِ حافظِ ملت کے گلوں کا اعزاز باغبانوں کے عطیّات میں جشنِ دستار حلقۂ دست میں تکمیلِ مدارج کی سند تاجِ اعزاز کے لمعات میں جشنِ دستار کوئ مفتی، کوئ عالم، کوئ حافظ،قاری ایسے ذی قدر خطابات میں جشنِ دستار یہ گھڑی منّتِ استاذ کے صدقے آئ انکی تکریم و مُدارات میں جشنِ دستار سخت راہوں سے گذرتے ہوئے پائ منزل اپنے ماضی کے خیالات میں جشنِ دستار یوں ہی تازہ رہے تاحشر یہ”باغِ فردوس” ہے جہاں علم کے نغمات میں جشنِ دستار خامہ و فکرِ فریدی سے مبارک تم کو جامۂ علم و کمالات میں جشنِ دستار از فریدی صدیقی مصباحی مدینۃ العرفان مسقط عمان 0096899633908

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ تصدیق شدہ
ٹیگز:

متعلقہ شرعی فتاویٰ و سوالات