لوگو
مسائل ورلڈ دار الافتاء اہلسنت
اہم مینو و صفحات
دار الافتاء اہلسنت (مرکز، بھارت)
جامعہ قادریہ علیمیہ، تلوجہ فیز 1، نوی ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
بین الاقوامی آن لائن شرعی خدمات
azharalimi95@gmail.com
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
استفتاء / سائل کا سوال
فتویٰ مصدقہ دار الافتاء 18 ستمبر 2025

تین مرتبہ کہا تلاکھ دہن پھر کہاں ایک ہجار بار تلاکھ دہن تو کونسی طلاق پڑی؟

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شرعی رہنمائی فرمائیں۔

الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

تین مرتبہ کہا تلاکھ دہن پھر کہاں ایک ہجار بار تلاکھ دہن تو کونسی طلاق پڑی؟

مسئلہ:- از : علاؤ الدین ، جگر ناتھ پور ، بستی کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ زید نے اپنی بیوی کو غصہ سے مارتے ہوئے تین بار کہا کہ جاؤ ہم تمہیں "تلاکھ دہن تلاکھ دہن تلاکھ دہن اس کے بعد یہ بھی کہا کہ جاؤ ہم تمہیں” ایک ہجار بار تلاکھ دہن ایسی صورت میں زید کی بیوی پر کون سی طلاق واقع ہوئی اور اس کے لئے شرع کا کیا حکم ہے ؟ بینوا توجروا ۔ الجوابـــــــــــــــــــــــــــ  صورت مسئولہ میں زید کی بیوی پر تین طلاقیں واقع ہوگئیں کہ غصہ میں بھی طلاق واقع ہوجاتی ہے بلکہ اکثر طلاق غصہ ہی میں دی جاتی ہے۔ اب زید بغیر حلالہ اس بیوی سے نکاح نہیں کر سکتا۔ قال الله تعالى: فان طلقها فلا تحل له من بعد حتى تنكح زوجا غيره ۔ ماخوز : از فتاوی فقیہ ملت جلد دوم کتاب الطلاق

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ تصدیق شدہ
ٹیگز:

متعلقہ شرعی فتاویٰ و سوالات