لوگو
مسائل ورلڈ دار الافتاء اہلسنت
اہم مینو و صفحات
دار الافتاء اہلسنت (مرکز، بھارت)
جامعہ قادریہ علیمیہ، تلوجہ فیز 1، نوی ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
بین الاقوامی آن لائن شرعی خدمات
azharalimi95@gmail.com
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
استفتاء / سائل کا سوال
فتویٰ مصدقہ دار الافتاء 18 ستمبر 2025

بیوی کو مارنا پیٹنا اور نہ اسے اپنے پاس رکھنا نہ طلاق دینا کیسا ہے؟

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شرعی رہنمائی فرمائیں۔

الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

بیوی کو مارنا پیٹنا اور نہ اسے اپنے پاس رکھنا نہ طلاق دینا کیسا ہے؟

سوال : کیا فرماتے ہیں مفتیان ملت اس مسئلہ میں میں ایک لڑکی کی شادی ہوئے گیارہ سال بیت گئے مگر شوہر کے پاس وہ صرف تین سال رہی اور اس عرصہ میں ایک لڑکا بھی پیدا ہوا تھا مگر شوہر نے لڑکی کو بہت ستا نا مارنا پیٹنا شروع کر دیا اور شراب پینا، جوا کھیلنا شروع کر دیا تھا جس سے تنگ آکر لڑکی اپنے بھائی کے پاس آ گئی اور اس کے ماں باپ بھی مر چکے ہیں صرف بھائی ہے اب بھائی کے پاس آئے ہوئے آٹھ سال ہو گئے. شوہر نہ تو طلاق دیتا ہے اور اگر لڑکی خلع مانگتی ہے تو خلع بھی نہیں دیتا ہے بلکہ ایسی حالت میں لڑتا بولتا رہتا ہے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیتا ہے ہے ایسی حالت میں وہ لڑکی کیا کرے کیا وہ دوسرا نکاح کر سکتی ہے یا وہ کیا کرے؟ قرآن و حدیث کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں تو بہت نوازش ہوگی. الجوابــــــــــــــــــــــــــــــ سوال میں درج باتیں صحیح ہیں تو طرفین کے پنچوں کے ذریعے دونوں میں مصالحت اور شوہر کی اصلاح کی کوشش ہونی چاہیے ۔ اگر شوہر اصلاح پذیر نہ ہو تو حکم ہوگا کہ لڑکی صبر کرے اور اگر صبر پر آمادہ نہ ہو تو وہ کسی طرح شوہر سے طلاق حاصل کرے یا خلع کرائے اس کے بعد عدت گزار کر دوسرا نکاح کر سکتی ہے بغیر اس کے دوسرا نکاح باطل محض ہوگا. اور شوہر پر فرض ہے کہ یا تو صحیح طریقے پر اسے رکھے یا طلاق دے دے ۔ اگر وہ خود ایسا نہ کرے تو تمام مسلمان اس کا سماجی بائیکاٹ کر دیں اور اسے اس بات پر مجبور کر دیں کہ دونوں میں سے ایک کو اختیار کرے اگر مسلمان ایسا نہ کریں گے تو وہ بھی گناہ گار ہوں گے. واللہ تعالی اعلم ۔ کتبہ : مفتی فیض محمد قادری مصباحی الجواب صحیح : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارکپور

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ تصدیق شدہ
ٹیگز:

متعلقہ شرعی فتاویٰ و سوالات