لوگو
مسائل ورلڈ دار الافتاء اہلسنت
اہم مینو و صفحات
دار الافتاء اہلسنت (مرکز، بھارت)
جامعہ قادریہ علیمیہ، تلوجہ فیز 1، نوی ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
بین الاقوامی آن لائن شرعی خدمات
azharalimi95@gmail.com
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
استفتاء / سائل کا سوال
فتویٰ مصدقہ دار الافتاء 18 ستمبر 2025

بھائی بہن اور والدین کو زکوٰۃ دینا کیسا ہے ؟

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شرعی رہنمائی فرمائیں۔

الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

بھائی بہن اور والدین کو زکوٰۃ دینا

سوال : کیا زمین پر زکوۃ ہوتی ہے؟ بھائی بہن اور والدین کو زکوٰۃ دینا کیسا ؟ سائل : محمد عظیم عائشہ نگر مالیگاؤں الجواب اللھم ھدایۃ الحق والصواب اپنے غریب بہن بھائیوں کو زکوۃ دینا باعث ثواب ہے۔ زکوۃ صرف اپنے والدین اور اولاد کو دینا جائز نہیں ہے باقی جتنے قریبی رشتہ دار ہیں سب کو زکوۃ دی جاسکتی ہے۔ (کتب فقه) زمین اگر کاشتکاری اور گھریلو استعمال کے لیے خریدی ہے اور تجارت کی نیت نہیں ہے تو اس پر زکوۃ نہیں ہے البتہ فصل پر عشر (زکوۃ) واجب ہے۔ پلاٹ اور تجارت کی نیت سے خریدی گئی زمین پر سال گزرنے کے بعد زکوۃ واجب ہو جاتی ہے۔ اگر زمین یا گھر کرایہ پر دینے کی نیت سے خریدا ہے تو اس پر زکوۃ نہیں ہے البتہ منافع اگر بقدر نصاب ہو جائے تو زکوۃ واجب ہوجاتی ہے۔ وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالی علیہ وسلم کتبہ : محمدرضا مرکزی خادم التدریس والافتا الجامعۃ القادریہ نجم العلوم مالیگاؤں

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ تصدیق شدہ
ٹیگز:

متعلقہ شرعی فتاویٰ و سوالات