بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
دار الافتاء اہلسنت - مسائل ورلڈ
مستند فقہی فتاویٰ و شرعی تحقیقات | مصدقہ فتویٰ نمبر: MW-1608 | تاریخ: 18 ستمبر 2025
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
بچے کے کان میں اذان دینے کا کیا طریقہ ہے؟
السلام علیکم و رحمت اللہ و برکاتہ:کیا فرماتے ہیں علمائے دین وملت اس مسئلہ کے بارے میں کہ جب بچے کی ولادت ہو تو اس کے کان میں اذان دینے کا کیا طریقہ ہے؟ سائل: امداد علی قادری ضلع لیہ وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ الجـــــوابــــــــــــ بعون الملک الوھّاب جب بچے کی ولادت ہو تو مستحب یہ ہے کہ اس کے داہنے(سیدھےکان میں اذان ،اوربائیں کان میں اقامت کہی جائے: امام عالی مقام حضرت امام حسین ابن علی رضی اللہُ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ و سلم کا ارشاد گرامی ہے کہ جس شخص کے ہاں بچہ پیداہواس کےدائیں کان میں اذان ،اور بائیں کان میں اقامت کہی جائے تو بچہ اُمّ الصِؔبْیَان سے محفوظ رہےگا: (مسند ابی یعلیٰ جلد6صفحہ32حدیث6747) (اُمُّ الصِؔبْیَان کے متعلق امام اہلسنت مجدد دین و ملت الشاہ امام احمد رضاخان رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں ،صَرع(بہت خبیث بلاہے اور اسی کواُمُّ الصِؔبْیَان کہتے ہیں ،اور بچوں کو ہو،ورنہ صَرع(یعنی مرگی: (ملفوظات اعلیٰ حضرت صفحہ417 (رسالہ عقیقہ کے بارے میں سوال و جواب صفحہ7) (امام اہلسنت مجدد دین و ملت الشاہ امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ،ایک سوال کے جواب میں تحریر فرماتے ہیں ، جب بچہ پیدا ہو تو فوراً سیدھے کان میں اذان ،بائیں میں تکبیر کہے کہ خلل شیطان و اُمُّ الصِؔبْیَان سے بچے: (فتاویٰ رضویہ جلد24صفحہ452) (صدرالشریعہ بدر الطریقہ مفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ رحمۃ اللہ الغنی تحریر فرماتے ہیں ، جب بچہ پیدا ہو تو مستحب یہ ہے کہ اس کے کان میں اذان و اقامت کہی جائے اذان کہنے سے ان شاء ﷲ تعالیٰ بلائیں دور ہو جائیں گی( بہتر یہ ہے کہ دہنے کان میں چار مرتبہ اذان اور بائیں میں تین مرتبہ اقامت کہی جائے۔ بہت سے لوگوں میں یہ رواج ہے کہ لڑکا پیدا ہوتا ہے تو اذان کہی جاتی ہے اور لڑکی پیدا ہوتی ہے تو نہیں کہتے۔ یہ نہ چاہیے بلکہ لڑکی پیدا ہو جب بھی اذان و اقامت کہی جائے . (بہارشریعت حصہ15صفحہ355 عقیقہ کا بیان) واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم ﷺ ✍کتبــــــــــــــــــــــہ ابورضا محمد عمران عطاری مدنی
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ
تصدیق شدہ