بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
دار الافتاء اہلسنت - مسائل ورلڈ
مستند فقہی فتاویٰ و شرعی تحقیقات | مصدقہ فتویٰ نمبر: MW-1282 | تاریخ: 18 ستمبر 2025
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
اے جامعہ کے فارغ، ملت کی لاج رکھنا
یہ کلام میں نے اپنی فراغت کے سال، 22 ستمبر 2002 بروز اتوار، محفلِ ختم بخاری کے موقعے پر لکھا تھا، ایسا لگتا ہےکہ جن لمحات میں یہ کلام لکھا گیا وہ قبولیت کے تھے بفضل خدا و بطفیل مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم اِس نظم کو بہت پذیرائی وشہرت حاصل ہوئی، بہت سے مدارس و جامعات میں یہ نظم پڑھی جارہی ہے ، خود مادر علمی جامعہ اشرفیہ میں ختم بخاری کے موقعے پر اکثر یہ نظم پڑھی جاتی ہے فالحمدللہ علی ذالک …. فریدی اے جامعہ کے فارغ، ملت کی لاج رکھنا عبد العزیز بن کر، زندہ سماج رکھنا آواز دے رہی ہے اِس جامعہ کی دھرتی تم جس جگہ بھی رہنا، علمی مزاج رکھنا اَسلاف کی وراثت، سینوں میں ہے تمہارے اِلحاد سے بچا کر تم یہ زُجاج رکھنا دیکھو ! کبھی خودی کا سودا نہ ہونے پائے باطل سے تم نہ ہرگز، رسم و رواج رکھنا ہو خیر کی اشاعت، فکر و عمل سے دائم ہر اک بدی کے رد میں تم احتجاج رکھنا آفاقیت نظر میں ، انسانیت جگر میں عالَم میں جو اَلَم ہیں ، سب کا علاج رکھنا کھیتی کبھی نہ کرنا، فخر و غرور کی تم اخلاص کی زمیں پر ، علمی اَناج رکھنا اپنےبڑوں کی عزت چھوٹوں پہ رحم و شفقت فطرت میں اپنی دائم یہ اِمتزاج رکھنا قائد ہو قوم کے تم ، چلنا سنبھل سنبھل کر اَسلاف کی روش پر، ہر کام و کاج رکھنا بیدارئ عمل ہو، کردار میں تمہارے ” کَل” چھوڑکرہمیشہ نظروں میں”آج” رکھنا دنیا کی لذتوں پر شیدا نہ ہونا ہرگز بن کر نبی کے عاشق سنت کا راج رکھنا احمد رضا کے احساں ہرگز نہ بھولنا تم دل میں عقیدتوں کے، ہر دم خراج رکھنا ناموسِ مصطفیٰ کی، دائم ہو پاسبانی اپنے سَرِ وفا پر ہمت کا تاج رکھنا مصباحیت کی مِشعَل، ہاتھوں میں ہے فریدی ! اب ساری عمر روشن ، تم یہ سِراج رکھنا از محمد سلمان رضا فریدی صدیقی مصباحی بارہ بنکوی ، نوری جامع مسجد مدینۃ العرفان مسقط عمان 96899633908+
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ
تصدیق شدہ