لوگو
مسائل ورلڈ دار الافتاء اہلسنت
اہم مینو و صفحات
دار الافتاء اہلسنت (مرکز، بھارت)
جامعہ قادریہ علیمیہ، تلوجہ فیز 1، نوی ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
بین الاقوامی آن لائن شرعی خدمات
azharalimi95@gmail.com
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
استفتاء / سائل کا سوال
فتویٰ مصدقہ دار الافتاء 18 ستمبر 2025

ایک سانس میں دونوں طرف سلام پھیرنا کیسا ہے؟

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شرعی رہنمائی فرمائیں۔

الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

ایک سانس میں دونوں طرف سلام پھیرنا کیسا ہے؟

سوال : کیا فرما تے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ ایک سانس میں دونوں طرف سلام پھیرنا کیساہے؟بحوالہ جواب عنایت فرمائیں. المستفتی:۔ محمد ہارون گائیڈیہ الجواب بعون الملک الوہاب صورت مسئولہ میں حکم یہ ہےکہ جس طرح دو تنفس کے ساتھ نماز میں سلام پھیرناصحیح ہے ٹھیک اسی طرح ایک تنفس کے ساتھ بھی صحیح ہے بشرطےکہ مقتدیوں پرایک تنفس سے ایک سلام کا اشتباہ نہ ہو۔وجہ یہ ہے کہ اول سلام میں صرف "السلام”کہنے سے ہی نماز اداکرنے والا نماز سے بصنعہ باہر ہوجاتا ہے۔اس کاخروج "علیکم” کہنے پر موقوف نہیں رہتا۔ اب مصلی اس کےبعد ایک سانس سے دونوں سلام پورا کرے یا دوسانس سے شرعاً کچھ حرج نہیں۔ فتح القدیریرمع ہدایہ میں ہے”والامام ینوی بالتسلیمتین” وبمجردلفظ السلام یخرج ولایتوقف علیٰ "علیکم”۔ (فتح القدیر مع ہدایہ جلد اول صفحہ ۱۲۸ مطبع نول کشور لکھنؤ) مندرجہ بالا عبارت کی روشنی میں سلام دونوں جانب پھیرنے کا حکم ہے خواہ دوسانس سے ہو یا ایک سانس سے ۔البتہ دو سانس سے ہونا افضل ہے کہ اس میں رفع اشتباہ ہے۔ ھٰذا ماعندی والعلم عند ربی ۔ کتبــــہ:مفتی منظو عالم قادری، استاذ دارالعلوم اہلسنت معین الاسلام چھتونہ،میگھولی کلاں مہراجگنج یو پی انڈیا۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ تصدیق شدہ
ٹیگز:

متعلقہ شرعی فتاویٰ و سوالات