لوگو
مسائل ورلڈ دار الافتاء اہلسنت
اہم مینو و صفحات
دار الافتاء اہلسنت (مرکز، بھارت)
جامعہ قادریہ علیمیہ، تلوجہ فیز 1، نوی ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
بین الاقوامی آن لائن شرعی خدمات
azharalimi95@gmail.com
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
استفتاء / سائل کا سوال
فتویٰ مصدقہ دار الافتاء 18 ستمبر 2025

اگر کسی نے پرفیوم لگا لیا تو اسکی نماز ہوگی اور وہ پرفیوم لگانے سے نا پاک ہوگیا ؟

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شرعی رہنمائی فرمائیں۔

الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

اگر کسی نے پرفیوم لگا لیا تو اسکی نماز ہوگی اور وہ پرفیوم لگانے سے نا پاک ہوگیا ؟

۔۔۔۔۔سائل:سیر العابدین۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چھتونہ بسم اللہ الرحمن الرحیم الجواب بتوفیق الملک الوھاب  سینٹ (پرفیوم) میں اسپرٹ کی آمیزش ہوتی ہے اور اسپرٹ ایک قسم کی شراب ہے جو کہ حرام اور نجاست غلیظہ ہے اس کا لگانا حرام و ناجائز ہے خواہ خارج نماز ہو یا داخل نماز۔ امام احمد رضا خان محدث بریلوی علیہ الرحمۃ فرماتے ہیں۔ ان اسمارتو وھی روح النبیذ خمر قطعا بل من أخبث الخمور فھی حرام و رجس نجس نجاسۃ غلیظۃ کالبول یعنی بیشک اسپرٹ جو جان نبیذ ہے شراب ہے بلکہ وہ سب سے گندی شراب ہے تو یہ حرام بھی ہے نجس بھی اور اس کی نجاست پیشاب کی طرح نجاست غلیظہ ہے۔ (فتاوی رضویہ جلد دوم صفحہ ۱۲۰) اور فتاوی امجدیہ میں ہے، الکحل و اسپرٹ وغیرہ رقیق و سیال مسکرات کا قطرہ، قطرہ ناپاک و حرام و ناجائز ہے۔ (حدیث شریف میں ہے۔ ما اسکر کثیرہ فقلیلہ حرام جلد چہارم صفحہ ۱۰۵) لہذا اگر سینٹ لگا کر نماز پڑھی اور وہ ایک درہم سے زیادہ ہے اگرچہ چند جگہ مل کر وہ مقدار پوری ہو نماز نہیں ہوگی اس کا پاک کرنا فرض ہے اور درہم برابر ہے تو مکروہ تحریمی ہوئی جسے پاک کپڑے پہن کر دہرانا واجب اور اگر وہ درہم کی مقدار سے کم ہے تو اسے پاک کرنا سنت ہے کہ بے پاک کئے نماز ہوجایے گی مگر خلاف سنت ہوگی۔ ایسا ہی (فتاوی مرکز تربیت افتاء جلد اول صفحہ ۲۱۸ پر بھی ہے) واللہ تعالی ورسولہ اعلم بالصواب۔ کتبـــــــہ : مفتی منظور القادری خادم التدریس لدرجات العالیہ دارالعلوم معین الاسلام چھتونہ میگھولی کلاں مہراجگنج یوپی۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ تصدیق شدہ
ٹیگز:

متعلقہ شرعی فتاویٰ و سوالات