لوگو
مسائل ورلڈ دار الافتاء اہلسنت
اہم مینو و صفحات
دار الافتاء اہلسنت (مرکز، بھارت)
جامعہ قادریہ علیمیہ، تلوجہ فیز 1، نوی ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
بین الاقوامی آن لائن شرعی خدمات
azharalimi95@gmail.com
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
استفتاء / سائل کا سوال
فتویٰ مصدقہ دار الافتاء 18 ستمبر 2025

اگر عورت بچے کو دودھ پلائے توکیا اس سے وضو ٹوٹ جاتا ہے ؟

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شرعی رہنمائی فرمائیں۔

الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

اگر عورت بچے کو دودھ پلائے توکیا اس سے وضو ٹوٹ جاتا ہے ؟

الجوابــــــــــــــــــــــــــــ جی نہیں! بچے کواپنادودھ پلانےسے عورت کا وضو نہیں ٹوٹتا ۔ چنانچہ خزانۃ المفتین میں ہے : "الخارج من البدن علی ضربین طاہر ونجس فبخروج الطاھر لاینتقض الطھارۃ کالدمع والعرق والبزاق والمخاط ولبن بنی آدم " یعنی بدن سے نکلنے والی چیز دو قسم کی ہے پاک اور ناپاک, پاک کےنکلنے سے طہارت نہیں جاتی جیسےآنسو, پسینہ, تھوک, رینٹھ, انسان کا دودھ ۔ (خزانۃالمفتین کتاب الطھارۃ فصل فی نواقض الوضوء, فتاوی رضویہ جلداول) واللہ اعلم ورسولہ اعلم عزوجل وصلی اللہ علیہ وسلم کتبــــــــہ : مفتی ابو اسید عبیدرضامدنی

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ تصدیق شدہ
ٹیگز:

متعلقہ شرعی فتاویٰ و سوالات