بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
دار الافتاء اہلسنت - مسائل ورلڈ
مستند فقہی فتاویٰ و شرعی تحقیقات | مصدقہ فتویٰ نمبر: MW-1918 | تاریخ: 18 ستمبر 2025
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
اگر تری ہاتھ پر باقی ہو تو کیا اس سے مسح کیا جائے یا نئے پانی سے؟
سوال : کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ سر کے مسح میں اگر تری ہاتھ پر باقی ہو تو نیا پانی لے کر مسح کرے یا باقی تری پر اکتفا کرے، سنت کیا ہے؟ بینوا و توجروا الجوابـــــــــــــــــــــ حضرت عبداللہ بن زید رضی اللہ تعالی عنہ کی حدیث میں ہے ” ادخل یدہ فی الاناء فمسح براسہ ” یعنی حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ برتن میں داخل کیا تو اپنے سر کا مسح کیا. اور انہیں سے دوسری روایت میں ہے ” اخذ بیدیہ ماء فمسح راسہ ” یعنی حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھوں میں پانی لیا تو اپنے سر کا مسح کیا. (بخاری شریف جلد اول صفحہ 33) اور انہیں سے صحیح مسلم جلد اول صفحہ 123 اور ابو داؤد شریف جلد اول صفحہ 16 پر ان الفاظ کے ساتھ مروی ہے”ومسح براسہ بماء غیر فضل یدہ ” یعنی حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے نئے پانی سے اپنے سر کا مسح کیا. اور ابوداؤد شریف صفحہ-17 میں ہے ” عن الربیع ان النبی صلی اللہ علیہ وسلم مسح براسہ من فضل ماء کان فی یدہ ” یعنی حضرت ربیع رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ کے بچے ہوئے پانی سے سر کا مسح کیا. لہذا ان احادیث کریمہ سے ثابت ہوا کہ ہاتھ کی باقی تری سے سر کا مسح کیا جائے یعنی نئے پانی سے. دونوں طریقہ ادائیگی سنت کے لیے کافی ہے. واللہ تعالی اعلم کتبہ : مفتی محمد سمیر الدین حبیبی مصباحی الجواب صحیح :مفتی جلال الدین احمد الامجــدی
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ
تصدیق شدہ