لوگو
مسائل ورلڈ دار الافتاء اہلسنت
اہم مینو و صفحات
دار الافتاء اہلسنت (مرکز، بھارت)
جامعہ قادریہ علیمیہ، تلوجہ فیز 1، نوی ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
بین الاقوامی آن لائن شرعی خدمات
azharalimi95@gmail.com
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
استفتاء / سائل کا سوال
فتویٰ مصدقہ دار الافتاء 18 ستمبر 2025

امام کے آگے نماز پڑھنے والے کی نماز صحیح ہوگی یا نہیں

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شرعی رہنمائی فرمائیں۔

الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

امام کے آگے نماز پڑھنے والے کی نماز صحیح ہوگی یا نہیں

سوال : کچھ لوگ مسجد میں گنجائش کے باوجود چھت پر چلے جاتے ہیں اور کچھ تو چھت پر امام کے آگے صف بنالیتے ہین تو کیا ان لوگوں کی نماز صحیح ہو گی اور ان کی اقتدا درست ہو گی؟ الجوابــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ  جو لوگ مسجد میں گنجائش کے باوجود چھت پر چلے جاتے ہیں ان کی نماز ہو جائے گی اس لیے کہ مسجد مکان واحد کی حیثیت رکھتی ہے  ۔ مکان واحد کا مطلب ہے” ایک جگہ ” صف مسجد میں ہو پھر وہ خواہ امام سے کتنی ہی دوری پر ہو حکما امام سے متصل مانی جائے گی، یعنی اس صف والوں کی جگہ اور امام کی جگہ حکما ایک ہے – کہ مثلاً امام محراب کے پاس کھڑا ہو اور مقتدی مسجد کے ہی اندر بہت پیچھے کھڑا ہو تو اس کی نماز ہو جاتی ہے اگر چہ بیچ میں ٨ ،١٠ گاڑیاں ایک ساتھ (cross) کراس کرنے کی گنجائش ہو تب بھی اس میں حرج نہیں ۔ لیکن میدان میں آگر امام کے پیچھے مقتدی اتنی دوری پر ہے کہ درمیان سے ایک گاڑی بھی گزر سکے تو مقتدیوں کی نماز نہ ہوگی، کیوں کہ میدان میں ایک گاڑی کی مقدار جگہ چھوڑنے کے بعد اسے دوسرا مکان مان لیا جاتا ہے، پھر ایک گاڑی کی چھوڑنے کے بعد تیسرا مکان مان لیا جاتا ہے – اس کے برخلاف مسجد کی اگر مکمل لمبائی، چوڑائی مثلاً سو سو ہاتھ یا اس سے زیادہ ہو تو بھی وہ سب مکان واحد ہے، دو مکان نہیں ، لہٰذا اگر ایسی صورت پائی جاتی ہے کہ ٥،٤ /صفیں نیچے لگیں اور گنجائش رہتے ہوئے ٤، ٢ صفیں اوپر لگ گئیں تو نماز صحیح ہو جائے گی، مگر وہ نماز مکروہ ہو گی کہ بلا ضرورت مسجد کی چھت پر چڑھنا مکروہ ہے اور بلا وجہ امام سے دوری ایک الگ ناپسندیدہ امر ہے ۔ مکروہ کا مطلب ہے وہ عمل جو اللہ کو ناپسند ہے، ناگوار ہے تو آٓدمی نماز پڑھے اس طور پر کہ اللہ تعالیٰ کو ناگوار و ناپسند ہو تو اس سے کیا فائدہ؟ نماز ہو جاتا الگ چیز ہے مگر اللہ کی ناگواری کے ساتھ وہ نماز ہوگی لہذا اس سے بچنا چاہیے ۔ اور جو لوگ چھت پر امام سے آٓ گے صف بنالیتے ہیں ان کی نماز نہ ہوگی کہ مقتدی پر امام کے پیچھے رہنا ضروری ہے اور امام کا بالاجماع سب سے آگے رہنا ضروری ہے ۔ لفظ "امام” خود ” آگے ہونے” کی خبر دیتا ہے ۔ واللہ تعالیٰ اعلم کتبــــــــــــــــــــــــــہ : مفتی نظام الدین رضوی استاد جامعہ اشرفیہ مبارکپور 

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ تصدیق شدہ
ٹیگز:

متعلقہ شرعی فتاویٰ و سوالات