بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
دار الافتاء اہلسنت - مسائل ورلڈ
مستند فقہی فتاویٰ و شرعی تحقیقات | مصدقہ فتویٰ نمبر: MW-2349 | تاریخ: 18 ستمبر 2025
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
اللہ تعالی کو خدا کہنا درست ہے یا نہیں؟
سوال : کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ اللہ تعالی کو خدا کہنا درست ہے یا نہیں؟ الجوابـــــــــــــــــــــــــــــ اللہ عزوجل پر ہی خدا کا اطلاق ہوسکتا ہے، اور سلف سے لے کر خلف تک ہر قرن میں تمام مسلمانوں میں بلانکیر اطلاق ہوتا رہا ہے ۔ اور وہ اصل میں خودآ ہے جس کے معنی ہیں وہ جو خود موجود ہو، کسی اور کے موجود کئے موجود نہ ہوا ہو ۔ اور وہ نہیں مگر اللہ عزوجل ہمارا سچا خدا ۔ واللہ تعالی اعلم فتاویٰ مفتی اعظم جلد دوم، کتاب العقائد، صفحہ ٧
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ
تصدیق شدہ