لوگو
مسائل ورلڈ دار الافتاء اہلسنت
اہم مینو و صفحات
دار الافتاء اہلسنت (مرکز، بھارت)
جامعہ قادریہ علیمیہ، تلوجہ فیز 1، نوی ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
بین الاقوامی آن لائن شرعی خدمات
azharalimi95@gmail.com
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
استفتاء / سائل کا سوال
فتویٰ مصدقہ دار الافتاء 18 ستمبر 2025

اللہ اور رسول ایک ہیں کہنا کیسا ہے ؟ کیا یہ کہنا کفر ہے ؟

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شرعی رہنمائی فرمائیں۔

الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

اللہ اور رسول ایک ہیں کہنا کیسا ہے ؟ کیا یہ کہنا کفر ہے ؟

سوال : زید نے دیوبندیوں کی ایک کتاب میں لکھا ہوا دیکھا کہ اللہ اور رسول ایک نہیں. یہ دیکھ کر زید نے کہا میں یہ نہیں مان سکتا کیونکہ میری سمجھ میں اللہ اور رسول ایک ہی ہیں، چاہے میں اس کے کہنے سے کافر ہی کیوں نہ ہو جاؤں لیکن میں تو یہی جانتا ہوں کہ اللہ اور رسول ایک ہی ہیں. یہ سن کر عمر نے کہا زید تمہیں اس طرح نہیں کہنا چاہیے. مجھے خوف ہے کہ کہیں تمہارا یہ کہنا واقعی کفر نہ ہو جائے اور تم کافر نہ ہو جاؤ. عمرو کی باتیں سن کر زید بہت نادم ہوا اور اس نے توبہ بھی کر لی لیکن پھر بھی بہت پشیماں اور خوف زدہ ہے. دریافت طلب امر یہ ہے کہ زید کا یہ کہنا کیسا ہے؟ زید اس کے کہنے سے گنہ گار ہوا یا واقعی یہ کہنا کفر ہے. بصورت دیگر زید کو تجدید ایمان اور تجدید نکاح کرنا پڑے گا یا صرف توبہ کر لینا یہ کافی ہوگا؟ الجوابـــــــــــــــــــــــــــــــــــــ اگر زید نے یہ کہا کہ اللہ اور رسول ایک ہی ہیں اور مراد یہ ہے کہ باعتبار ذات ایک ہیں تو یہ کفر ہے ۔ اور اگر مراد یہ تھی کہ باعتبار اطاعت ایک ہیں کہ رسول کی اطاعت اللہ کی اطاعت ہے اور اللہ کی اطاعت رسول کی اطاعت ہے تو کفر نہیں ۔ مگر ایسے کلمات سے جو موہوم شرک وکفر ہوں احتراز واجب ہے ۔ اور یہ کہنا ہے کہ چاہے میں اس کہنے سے کافر ہی کیوں نہ ہو جاؤں ۔ چونکہ اس میں کفر کے ساتھ اپنی رضا ظاہر کر رہا ہے لہذا یہ بھی کفر ہے ۔ فتاویٰ عالمگیری مطبوعہ مصر جلد ثانی صفحہ 235 میں ہے ” من یرضی بکفر نفسہ فقد کفر ” یعنی جو شخص اپنے کفر پر راضی ہو تو وہ کافر ہو گیا ۔ لہذا زید توبہ کے ساتھ تجدید ایمان و تجدید نکاح بھی کرے ۔ واللہ تعالی اعلم فتاویٰ فیض الرسول، کتاب العقائد، صفحہ ٤

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ تصدیق شدہ
ٹیگز:

متعلقہ شرعی فتاویٰ و سوالات