بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
دار الافتاء اہلسنت - مسائل ورلڈ
مستند فقہی فتاویٰ و شرعی تحقیقات | مصدقہ فتویٰ نمبر: MW-1307 | تاریخ: 18 ستمبر 2025
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
اشرفیہ کے دادا اور بابا کی چاۓ نوشی
زمانے نے تو بہت سارے داداؤں اور باباؤں کے نام سنے ہیں لیکن اشرفیہ کے دادا(علامہ عبد الشکور مصباحی اور بابا علامہ اسرار احمد عزیزی)کی بات ہی کچھ اور تھی یہ کسی دنیاوی رعب و دبدبہ کے دادا اور بابا نہیں بلکہ علمی جاہ و جلال اور تدریسی فضل و کمال کے دادا اور بابا ہیں ۔ ہمارے زمانے میں دونوں کی درسگاہیں قریب قریب تھیں اور یہ دونوں بھی دل سے ایک دوسرے کے بہت قریب قریب تھے۔ خالی اوقات میں اکثر دادا کی درسگاہ میں بابا تشریف لا تے تھے اور ایک ساتھ چائے نوشی ہوتی تھی اس طرح خوش مزاجی اور مسکان کے ساتھ باتیں کرتے تھے جیسےدو بچھڑے یار مدتوں کے بعد آپس میں ملے ہوں، اگر کبھی بابا کسی وجہ سے دادا کی درسگاہ میں تشریف نہیں لاتے تو دادا باضابطہ با با کو بلواتے اور نہیں آنے پر چاۓ ان کی درسگاہ بھیجتے، اگر کبھی ایسا ہو تا کہ کسی وجہ سے صرف ایک چاۓ آتی تو اس میں سے آدھی خود پیتے اور آدھی با با کو بھیج دیتے، دادا کبھی بھی با با کو چھوڑ کر چاۓ نوش نہیں فرماتے تھے ۔ فقیر (محمد کمال الدین اشرفی مصباحی )نے چائے نوشی کا یہ خوشنما اور محبت بھرا منظر چار سالوں تک اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے اور اس خدمت کی سعادت بھی حاصل کی ہے ۔ عہد طالب علمی سے لے کر آج تک مدرسین کے درمیان الفت ومحبت کا ایسا حسین منظر آنکھوں نے دوبارہ کہیں اور کبھی نہیں دیکھا،اللہ کرے دوبارہ دیکھنے یا سننے کو مل جاۓ، بلا شبہ نفس پرستی اور رسہ کشی کے اس دور میں اپنے اسلاف کا یہ کردار اساتذہ اور مدرسین کے لۓ نمونہ عمل ہے ۔ اللہ تعالیٰ با با کو غریق رحمت کرے آج با با کی ماضی کی ان یادوں سے آنکھیں اشکبار ہیں۔ سوگوار: محمد کمال الدین اشرفی مصباحی خادم درس و افتا ادارۀ شرعیہ اتر پر دیش _راۓ بریلی
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ
تصدیق شدہ