دارالافتاء
اہل سنت
اہل سنت
MASAIL WORLD
Darul Ifta Ahl-e-Sunnat
www.masailworld.com
مسائل ورلڈ
دارالافتاء اہل سنت
Fatwa #2184
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
اسمنگلنگ کے بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے ؟
سائل (Questioner): Questioner
دارالافتاء / مفتی: Darul Ifta Ahl-e-Sunnat
تاریخ: September 18, 2025
0
9,345
سوال (Question):
اسمنگلنگ کے بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے ؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
اسمنگلنگ کے بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے ؟
سوال :اسمنگلنگ کے بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے ؟ یعنی دوسرے ملک سے چاندی سونا یا گھڑی اور کپڑا وغیرہ لا کر اپنے ملک میں بیچنا شرع کے نزدیک کیسا ہے ؟ جب کہ ملکی قانون کے اعتبار سے جرم ہے ۔ بینوا توجروا ۔ الجوابــــــــــــــــــــــــــــــــــ جس صورت میں سونا چاندی اور گھڑی وغیرہ دوسرے ملک سے لا کر اپنے ملک میں فروخت کرنا ملکی قانون کے اعتبار سے جرم ہے اس سے ازروئے شرع ہر مسلمان کو بچنا لازم ہے ۔ اعلی حضرت امام احمد رضا بریلوی علیہ الرحمۃ والرضوان تحریر فرماتے ہیں الصورالمباحۃ مایکون جرما فی القانون ففی اقتحامہ تعریض النفس للاذى والا ذلال وھو لا یجوز فیجب التحرزعن مثلہ – (فتاوی رضویہ جلد ہفتم ص ١١٥) کتبـــــــــــــــــہ : مفتی جلال الدین احمد الامجدی
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Darul Ifta Ahl-e-Sunnat