لوگو
مسائل ورلڈ دار الافتاء اہلسنت
اہم مینو و صفحات
دار الافتاء اہلسنت (مرکز، بھارت)
جامعہ قادریہ علیمیہ، تلوجہ فیز 1، نوی ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
بین الاقوامی آن لائن شرعی خدمات
azharalimi95@gmail.com
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
استفتاء / سائل کا سوال
فتویٰ مصدقہ دار الافتاء 18 ستمبر 2025

ازواج مطہّرات کی تعداد کتنی ہے اور ان کے نام مبارک کیا ہیں؟

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شرعی رہنمائی فرمائیں۔

الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

ازواج مطہّرات کی تعداد کتنی ہے اور ان کے نام مبارک کیا ہیں؟

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ، کیا فر ماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ سرکاردوعالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کی ازواج مطہّرات کی تعداد کتنی ہےاور ان کے نام مبارک کیا ہیں؟ (سائل ممبر فقہی مسائل گروپ) وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ الجواب بعون الملک الوھّاب نبی کریم صلی اللہُ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کی ازواج مطہّرات رَضِیَ اللّٰہُ تَعاَلیٰ عَنْھُنَّ کی وہ تعداد جس پر تمام مُحدِثِین رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْھِمْ کا اتفاق ہے وہ 11ہے جوکہ درج ذیل ہے . (1)ام المؤمنین حضرت خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ تعالی عنہا (2)ام المؤمنین حضرت سودہ رضی اللہ تعالی عنہا (3)ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنہا (4)ام المؤمنین حضرت حفصہ رضی اللہ تعالی عنہا (5)ام المؤمنین حضرت زینب بنت خزیمہ رضی اللہ تعالی عنہا (6)ام المؤمنین حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالی عنہا (7)ام المؤمنین حضرت زینب بنت جحش رضی اللہ تعالی عنہا (8)ام المؤمنین حضرت جویریہ رضی اللہ تعالی عنہا (9)ام المؤمنین حضرت ام حبیبہ رضی اللہ تعالی عنہا (10)ام المؤمنین حضرت صفیہ رضی اللہ تعالی عنہا (11)ام المؤمنین حضرت میمونہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا واللہ و ر سولہ اعلم با لصواب (📚ماخوذ /مدارج النبوّت/جلد/دوم/صفحہ/539تا559/شبیربرادرز) (📚ملفوظات امیر اہلسنت جلد1صفحہ404) کتبہ :ابورضاقاری محمد عمران عطاری مدنی

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ تصدیق شدہ
ٹیگز:

متعلقہ شرعی فتاویٰ و سوالات