لوگو
مسائل ورلڈ دار الافتاء اہلسنت
اہم مینو و صفحات
دار الافتاء اہلسنت (مرکز، بھارت)
جامعہ قادریہ علیمیہ، تلوجہ فیز 1، نوی ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
بین الاقوامی آن لائن شرعی خدمات
azharalimi95@gmail.com
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
استفتاء / سائل کا سوال
فتویٰ مصدقہ دار الافتاء 18 ستمبر 2025

اذان کے وقت بیت الخلاء میں جانا کیسا ہے ؟ از محمد ارباز عالم نظامی

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شرعی رہنمائی فرمائیں۔

الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

اذان کے وقت بیت الخلاء میں جانا کیسا ہے ؟

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسںٔلہ میں کہ اذان کے وقت بیت الخلاء میں جانا کیسا ہے سـائل: محمد معاذ رضا میرگنج بریلی شریف بسـم اللـہ الرحـمٰن الرحـیم

الجــوابــــــــــ بعون الملک الوہاب

بوقت اذان بیت الخلاء جانا بہتر نہی۔اذان ہوجائے اُسکے بعد جانا چاہیے تاکہ اذان کا جواب دینے سے محروم نہ ہو جائیں ،کیونکہ اذان کا جواب دینا بہت بڑے ثواب کا کام ہے۔ ہاں شدید حاجت ہوتو جا سکتے ہیں، جیسا کہ فیضانِ اذان میں ہے کہ: اذان کے دوران استنجا خانے جانا بہتر نہیں کیونکہ وہاں اذان کا جواب نہ دے سکے گا اور یہ بہت بڑے ثواب سے محرومی ہے البتہ شدید حاجت ہو یا جماعت فوت ہونے کا اندیشہ ہوتو چلا جائے (فیضانِ آذان صفحہ (۱۳) المکتبۃ المدینہ کراچی) واللــہ تــــــعالیٰ اعلـم بالصــواب کتبـــــہ:محمد ارباز عالم نظــــــامی ترکپٹی کوریاں کشی نگر یوپی الھـــــــــند

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ تصدیق شدہ
ٹیگز:

متعلقہ شرعی فتاویٰ و سوالات