بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
دار الافتاء اہلسنت - مسائل ورلڈ
مستند فقہی فتاویٰ و شرعی تحقیقات | مصدقہ فتویٰ نمبر: MW-791 | تاریخ: 18 ستمبر 2025
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
مرحہ فاطمہ نام رکھنا کیسا ہے ؟
’مِرحا‘ عربی قواعد کے اعتبار سے کوئی لفظ نہیں ہے، بلکہ یہ ’مِرحہ‘ ہوسکتا ہے۔ عربی زبان میں مَرِحُ اسم ہے جس کا معنیٰ ہے غایت درجہ خوشی، مستی و شادمانی، اتراہٹ اور اکڑ وغیرہ عربی میں خشک انگوروں کے ڈھیر کو بھی مَرْحَةُ کہا جاتا ہے۔ گویا مِرحه غرور و تکبر اور غیرمفید اناج کے معنوں میں استعمال ہوتا ہے، فلھٰذا اِس کی بجائے کوئی اچھا اور بامعنیٰ نام رکھا جائے۔ فاطمہ نام بہترین ہے اگر دو لفظوں والا نام رکھنا ہے تو فاطمہ کے ساتھ کوئی اور مناسب لفظ جوڑ لیا جائے جیسے سندس فاطمہ ۔ مشکوۃ فاطمہ ۔ مصباح فاطمہ ۔ کنیز فاطمہ وغیرہ ۔۔ حدیث پاک مین ہے : حضرت ابو درداء رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:إِنَّکُمْ تُدْعَوْنَ یَوْمَ الْقِیَامَةِ بِأَسْمَائِکُمْ وَأَسْمَاءِ آبَائِکُمْ فَأَحْسِنُوا أَسْمَائَکُمْ.
روزِ قیامت تم اپنے ناموں اور اپنے آباء کے ناموں سے پکارے جاؤ گے اس لیے اپنے نام اچھے رکھا کرو۔
- أحمد بن حنبل، المسند، 5: 194، رقم: 21739، مصر: مؤسسة قرطبة
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ
تصدیق شدہ