بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
دار الافتاء اہلسنت - مسائل ورلڈ
مستند فقہی فتاویٰ و شرعی تحقیقات | مصدقہ فتویٰ نمبر: MW-727 | تاریخ: 18 ستمبر 2025
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
کیا ناپاک آدمی بھی اذان کا جواب دیسکتا ہے؟
حضرت کیا فرماتے ہیں علماۓ کرام اس مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ اذان کا جواب صرف پاکی حالت میں دے سکتے ہیں یا ناپاکی کی حالت میں بھی مکمّل تفصیل کے ساتھ جواب عنایت فرما کر شکریا کا موقع دیں المستفتی :صدرالدین مقام بیجناتھ پر سسوا بازار ضلع مهراجگنج اتر پردیش بسـم اللـہ الرحـمٰن الرحـیمالجــوابــــــــــ بعون الملک الوہاب
حالت ناپاکی میں بھی اذان کا جواب دے سکتے ہیں لیکن بہتر و مناسب ہے کہ، اذان کا جواب دینے سے پہلے وضو وغیرہ کرلیں۔ جیسا کہ فتاوی عالمگیری میں ہے کہ ویجوز للجنب والحاںٔض الدعوات وجواب الاذان ونحو ذلک،، جنبی و حائضہ ،کیلئے دعائیں پڑھنا اور اذان کا جواب دینا اور اُس جیسی چیزیں جائز ہے (فتاوی عالمگیری جلد ۱ کتاب الجنایات صفحہ (۳۸) اور حضور صدر الشریعہ بدر الطریقہ حضرت علامہ مفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ الرحمۃ والرضوان تحریر فرماتے ہیں کہ، قرآن مجید کے علاوہ اور تمام اذکار کلمہ شریف دُرود شریف وغیرہ پڑھنا بلا کراہت جائز بلکہ مستحب ہے اور ان چیزوں کو وضو یا کلی کرکے پڑھنا بہتر ہے اور ویسے بھی پڑھ لیا جب بھی حرج نہیں اور انکو چھونے میں بھی حرج نہیں (بہار شریعت حصّہ دوم (۲) حیض و نفاس کے متعلق احکام صفحہ، (۳۷۹) المکتبۃ المدینہ دعوت اسلامی) واللــہ تــــــعالیٰ اعلـم بالصــواب کتبـــــہ:محمد ارباز عالم نظــــــامی ترکپٹی کوریاں کشی نگر یوپی الھـــــــــند
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ
تصدیق شدہ