بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
دار الافتاء اہلسنت - مسائل ورلڈ
مستند فقہی فتاویٰ و شرعی تحقیقات | مصدقہ فتویٰ نمبر: MW-673 | تاریخ: 18 ستمبر 2025
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
بچے جب ڈرتے ہیں تو ماں باپ اسے کہتے ہیں کہ جنّ وغیرہ کوئی چیز نہیں ہوتی حالانکہ قرآن پاک میں سورة جن بھی ہے تو کیا اس سے قرآن پاک کا انکار لازم آئے گا؟
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ اکثر بچے جب ڈرتے ہیں تو ماں باپ اسے کہتے ہیں کہ جنّ وغیرہ کوئی چیز نہیں ہوتی حالانکہ قرآن پاک میں سورة جن بھی ہے تو کیا اس سے قرآن پاک کا انکار لازم آئے گا۔۔۔؟ جواب عنایت فرما دیں جزاک اللہ خیرا کثیرا واحسن فی الدارین الجواب وعلیکم السلام و رحمة الله و بركاته اکثر اوقات بچوں کا حوصلہ بڑھانے، دل باندھنے کے لیے یہ بات کی جاتی ہے، جنوں کے انکار کے طور پر یہ بات نہیں کہی جاتی،اس لیے اس پر انکار قرآن یا کفر کا حکم عائد نہیں ہو گا۔ ہاں اگر کوئی بد بخت اصلاً جنوں کے وجود کا ہی منکر ہو تو وہ دائرہ اسلام سے خارج ہے۔ واللہ اعلم بالصواب کتبہ : مفتی محمد کامران عطاری مدنی
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ
تصدیق شدہ