لوگو
مسائل ورلڈ دار الافتاء اہلسنت
اہم مینو و صفحات
دار الافتاء اہلسنت (مرکز، بھارت)
جامعہ قادریہ علیمیہ، تلوجہ فیز 1، نوی ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
بین الاقوامی آن لائن شرعی خدمات
azharalimi95@gmail.com
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
استفتاء / سائل کا سوال
فتویٰ مصدقہ دار الافتاء 18 ستمبر 2025

کسی کو یہ کہنا عیسائی یا ہندو ہو جاؤں کیونکہ تم کو عیسائیوں کے گرجا گھروں اور ہندوؤں کے مندروں کے احترام کا بہت خیال ہے ؟

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شرعی رہنمائی فرمائیں۔

الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

کسی کو یہ کہنا عیسائی یا ہندو ہو جاؤں کیونکہ تم کو عیسائیوں کے گرجا گھروں اور ہندوؤں کے مندروں کے احترام کا بہت خیال ہے ؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ حضرت امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے اللہ تعالیٰ آپ کو سلامت رکھے آمین ثم آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ علیہ و سلم کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ کسی کو یہ کہنا عیسائی یا ہندو ہو جاؤں کیونکہ تم کو عیسائیوں کے گرجا گھروں اور ہندوؤں کے مندروں کے احترام کا بہت خیال ہے مگر مسجدوں،قرآن شریف، علماء کے احترام کا کوئی خیال نہیں ہے کیسا؟

الجواب

وعلیکم السلام و رحمة الله و بركاته اگر بطورِ مشورہ ایسی بات کہے تو فوراً خود کافر ہو جائے گا،چاہے سامنے والا ہندو یا عیسائی ہو یا نہ ہو۔ لیکن یہاں سیاقِ کلام سے ظاہر ہے کہ بطور مشورہ یہ نہیں کہا گیا بلکہ غیر مسلموں سے تعلقاتِ محبت رکھنے سے روکنے کے لیے یہ جملہ بولا گیا،لہذا بولنے والا کافر نہ ہو گا،البتہ ایسے جملے بولنے سے احتیاط ہی چاہیے۔ واللہ اعلم بالصواب از : مفتی محمد کامران عطاری مدنی 

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ تصدیق شدہ
ٹیگز:

متعلقہ شرعی فتاویٰ و سوالات