لوگو
مسائل ورلڈ دار الافتاء اہلسنت
اہم مینو و صفحات
دار الافتاء اہلسنت (مرکز، بھارت)
جامعہ قادریہ علیمیہ، تلوجہ فیز 1، نوی ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
بین الاقوامی آن لائن شرعی خدمات
azharalimi95@gmail.com
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
استفتاء / سائل کا سوال
فتویٰ مصدقہ دار الافتاء 18 ستمبر 2025

کتاب کا مطالعہ کرنے کا بہترین وقت کون سا ہے؟

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شرعی رہنمائی فرمائیں۔

الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

حضرت کتاب کا مطالعہ کرنے کا بہترین وقت کون سا ہے؟

الجواب مطالعہ کرنے کے لیے صبح کا وقت سب سے بہترین ہے،اس کے لئے تو حضور نبیِّ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے دعا بھی فرمائی ہے:اے اللہ !میری اُمّت کے لئے صبح کے اوقات میں برکت عطا فرما۔ (ترمذی،3/ 6،حدیث:1216) (مطلب یہ ہے کہ اے اللہ پاک!) میری اُمّت کے تمام اُن دینی ودنیاوی کاموں میں برکت دے جو وہ صبح سویرے کیا کریں۔ جیسے سفر، طلبِ علم، تجارت وغیرہ۔ (مراٰۃ المناجیح،5 /491) واللہ اعلم بالصواب از : مفتی محمد کامران عطاری مدنی

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ تصدیق شدہ
ٹیگز:

متعلقہ شرعی فتاویٰ و سوالات