صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمْ

Masail World Portal

Masail World Darul Ifta
Home Fatawa Archive Fatawa Categories Topic Directory Research Articles Islamic Books About Us
Ask Question Online

Darul Ifta Ahl-e-Sunnat Portal

دارالافتاء
اہل سنت

MASAIL WORLD

Darul Ifta Ahl-e-Sunnat

www.masailworld.com

مسائل ورلڈ

دارالافتاء اہل سنت

Fatwa #668 تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)

کیا اللہ پاک کو سخی نہیں کہ سکتے؟ اللہ تعالی کے سخی کا لفظ بولنا کیسا ہے ؟

سائل (Questioner): دارالافتاء / مفتی: Darul Ifta Ahl-e-Sunnat تاریخ: September 18, 2025
0 8,819

سوال (Question):

کیا اللہ پاک کو سخی نہیں کہ سکتے؟ اللہ تعالی کے سخی کا لفظ بولنا کیسا ہے ؟

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ

الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):

کیا اللہ پاک کو سخی نہیں کہ سکتے؟

کیا یہ درست ہے کیوںکہ ایک اسلامی بہن نے دعا میں کہا تھا کہ اللہ تو سخی ہے مجھے سخاوت کرنے والا بنا دے کیا یہ جملہ درست ہے؟

الجواب

یہ جملہ بولنا درست نہیں وجہ اس کی یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے تمام اسماء توقیفی ہیں، ان میں سخی مذکور نہیں ہے لہذا اللہ عزوجل کو جواد کہنا چاہیے سخی نہیں کہہ سکتے۔ اللہ تعالیٰ کو سخی کہنا درست نہیں ہے چنانچہ سیدی اعلی حضرت امام اہل سنت الشاہ امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ فرماتے ہیں:”اللہ تعالٰی جل جلالہ کا جواد ہونا اپنا ایمان مگر اسے سخی نہیں کہہ سکتے کہ شرع میں وارد نہیں۔” (فتاوی رضویہ،جلد 27،صفحہ 165،رضا فاؤنڈیشن،لاہور) واللہ اعلم بالصواب از : مفتی محمد کامران عطاری مدنی

دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ) تصدیق و تدوین: Darul Ifta Ahl-e-Sunnat