بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
دار الافتاء اہلسنت - مسائل ورلڈ
مستند فقہی فتاویٰ و شرعی تحقیقات | مصدقہ فتویٰ نمبر: MW-653 | تاریخ: 18 ستمبر 2025
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
مسجد کو خدا کا گھر کیوں کہتے ہیں جب کہ وہ جسم و جسمانیت سے پاک ہے ؟
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ۔ حضرت کے بارگاہ میں مؤدبانہ عرض ہے کہ خدا مکان سے پاک ہے پھر بھی کعبہ شریف اور مسجد کو خدا کا گھر کہتے ہیں اسکے متعلق قدرے مفصل جواب عنایت فرمائیں نوازش ہوگی جواب اللہ تعالی مکان سے پاک ہے کہ مکان کی حدود مقرر ہیں اور اللہ تعالیٰ لامحدود ہے ۔ کعبہ شریف یا مسجد کو اللہ کا گھر جو کہا جاتا ہے یہ مکان کے اعتبار سے نہیں کہا جاتا ہے بلکہ اصطلاح شرع میں اسے اضافتِ تشریفیہ کہتے ہیں یعنی اللہ تعالی نے ان مکانات کی عظمت و شرف کے باعث ان کی نسبت اپنی ذات کی طرف کی ہے۔ واللہ اعلم بالصواب کتبہ : مفتی کامران عطاری مدنی
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ
تصدیق شدہ