لوگو
مسائل ورلڈ دار الافتاء اہلسنت
اہم مینو و صفحات
دار الافتاء اہلسنت (مرکز، بھارت)
جامعہ قادریہ علیمیہ، تلوجہ فیز 1، نوی ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
بین الاقوامی آن لائن شرعی خدمات
azharalimi95@gmail.com
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
استفتاء / سائل کا سوال
فتویٰ مصدقہ دار الافتاء 18 ستمبر 2025

جے شری رام کا نعرہ لگانے والے کا حکم ؟ مفتی جلال الدین احمد امجدی

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شرعی رہنمائی فرمائیں۔

الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

جے شری رام کا نعرہ لگانے والے کا حکم ؟ مفتی جلال الدین احمد امجدی

زید ایک بد نام مسلم کش پارٹی کا ممبر ہےاور ان کے جلسوں میں شرکت کرتا ہے اور جے شری رام کا نعرہ بھی لگاتا ہے اور انہیں کے انداز میں جے شری رام کہہ کر سلام کرتا ہے اور مسلمانوں کے خلاف مخبری اور جھوٹی باتیں کہہ کر بھڑکاتا ہے۔اور انہیں کا ساتھ بھی دیتا ہے لہذا زید اور اسے حق بجانب کہنے والوں پر حکم شرع کیا عائد ہوتا ہے؟ جواب : اگر واقعی زید کے اندر وہ تمام باتیں پائی جاتی ہیں جو سوال میں مذکور ہیں تو وہ گمراہ سخت گنہگار ،مستحق عذاب نار اس پر لازم ہے کہ اعلانیہ توبہ اور استغفار کرے اور بیوی والا ہو تو تجدید نکاح بھی کرے اگر وہ ایسا نہ کرے تو سب مسلمان اس کا سخت بائیکاٹ کریں۔ زید کا ساتھ دینے والے غلطی پر ہیں وہ بھی اس کا سماجی بائیکاٹ کریں۔ واللہ تعالی اعلم ۔ کتبہ : مفتی جلال الدین احمد امجدی

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ تصدیق شدہ
ٹیگز:

متعلقہ شرعی فتاویٰ و سوالات