بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
دار الافتاء اہلسنت - مسائل ورلڈ
مستند فقہی فتاویٰ و شرعی تحقیقات | مصدقہ فتویٰ نمبر: MW-589 | تاریخ: 18 ستمبر 2025
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
ہم کیوں نہ کریں اپنے خریدار کی باتیں بھاتی ہے سدا بس ہمیں سرکار کی باتیں
بسم اللّٰه الرحمٰن الرحیم ہم کیوں نہ کریں اپنے خریدار کی باتیں بھاتی ہے سدا بس ہمیں سرکار کی باتیں چہرے کو چھپا بھیٹے حیا سے مہ و انجم جس وقت ہوئی شاہ کے رخسار کی باتیں ہم عاصیوں پر ہونے لگی نور کی بارش چھیڑا جو رخِ سید ابرار کی باتیں ہے بہرِ وفادارِ نبی بزمِ محبت ہرگز نہ کرو دین کے غدار کی باتیں جو شانِ رسالت میں اہانت کے ہیں قائل ہم کرتے نہیں ایسوں سے بیکار کی باتیں خیبر کے شہنشاہ نے یوں ضرب لگائی مرحب بھی کرے حیدری تلوار کی باتیں اِس واسطے ہے دھوم جہاں بھر میں رضا کی ہروقت رضا کرتے تھے سرکار کی باتیں محفوظ یوں اک نعت لکھو شہرِ نبی میں ہو جس میں فقط احمدِ مختار کی باتیں از :محمد محفوظ عالم رضوی علیمی غفرلہ کلیة السیدة فاطمة الزھراء للبنات کولکاتا
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ
تصدیق شدہ