لوگو
مسائل ورلڈ دار الافتاء اہلسنت
اہم مینو و صفحات
دار الافتاء اہلسنت (مرکز، بھارت)
جامعہ قادریہ علیمیہ، تلوجہ فیز 1، نوی ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
بین الاقوامی آن لائن شرعی خدمات
azharalimi95@gmail.com
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
استفتاء / سائل کا سوال
فتویٰ مصدقہ دار الافتاء 18 ستمبر 2025

آسماں مہکا ، زمینوں کا بَدَن مہکا دیا
آمدِ سرکار نے سارا گگن مہکا دیا

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شرعی رہنمائی فرمائیں۔

الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

میلاد کی مہک

آسماں مہکا ، زمینوں کا بَدَن مہکا دیا
آمدِ سرکار نے سارا گگن مہکا دیا

بارہویں تاریخ سے بدلی فَضاے کائنات
میرے آقا نے ہواؤں کا چَلَن مہکا دیا

ظلم کا ہر ضابطہ ، تبدیل کر کے عدل سے
ِرحمتِ عالَم نے دستورِ زَمَن مہکا دیا

قلبِ عالَم کی ہے دھڑکن ، عید میلاد النبی
اِس خوشی نے ، ہر چراغِ انجُمن مہکا دیا

گُل کیے تقسیم یوں باغِ ربیع النور نے
روشنی مہکی اندھیروں کا وطن مہکا دیا

مٹ گئ ہر اک شِکَن ، پیشانئِ مظلوم کی
مصطفیٰ نے آ کے ہر زخمِ کُہَن مہکا دیا

شَر ہوا بیدم ، تو شیطانی نظر ہے اشکبار
خیر کی آمد نے ایمانی چَمن مہکا دیا

ایسا خوشبودار ہے جلوہ نبی کے عشق کا
جِس میں آیا ، اُس کی جاں کا پَیرَہَن مہکا دیا

زُلفِ مہتابِ رِسالت کُھل گئ جب رات کو
چاندنی مہکی ، قمر کا بانکپن مہکا دیا

واہ اے یادِ نبی ، تیری تَپِش ہے لاجواب
آگ کو کر کے چمن ، رَنج و مِحَن مہکادیا

کام آیا مصطفٰی کا عشق ، بعدِ موت بھی
قبر مہکائ ، غلاموں کا کفن مہکادیا

اعلٰی حضرت کے کمالِ عشق پر لاکھوں سلام
اُس گُلِ حکمت نے گلزارِ سخن مہکا دیا

نجد کے شیطاں ہیں میلاد النبی پرغمزدہ
اور خوشیوں نے دلِ اہلِ سُنن مہکا دیا

خود نبی نے کی ہے اہلِ نعت کی عزت بلند
اپنی قربت دے کے ہستی کا چمن مہکا دیا

جِن کی خوشبو سے معطر ہو گئے نسلوں کے پھول
اُن کی مِدحت نے فریدی ، میرا فن مہکا دیا

از فریدی صدیقی مصباحی بارہ بنکوی، نوری مسجد، مسقط عمان
+96899633908

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ تصدیق شدہ
ٹیگز:

متعلقہ شرعی فتاویٰ و سوالات